Saaniha Model Town Mein Boodhon (Old Age) Aurton (Women's )
Posted By: Ahmed on 29-05-2019 | 18:38:27Category: Political Videos, Newsسانحہ ماڈل ٹائون میں بوڑھوں ،عورتوں اور نہتے کارکنوں پر ظلم اور برسائی گئیں گولیاں کیوں بھول گئی؟فردوس عاشق اعوان کا مریم نواز کو جواب
اسلام آباد(این این آئی ) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ونشریا ت ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے بیان پر کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں بوڑھوں ،عورتوں اور نہتے کارکنوں پر ڈھائے گئے ظلم اور برسائی گئیں گولیاں کیوں بھول گئی ہیں؟ بدھ کو معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات ونشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مریم نواز کے ٹویٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ آپ کو ماڈل ٹائون سانحے پر ایسے بیانات اور ٹوٹیس جاری کرنے چاہئیں تھے۔انہوںنے کہاکہ بیان دیتے وقت انہیں سانحہ ماڈل ٹائون میں بوڑھوں ،عورتوں اور نہتے
کارکنوں پر ڈھائے گئے ظلم اور برسائی گئیں گولیاں کیوں بھول گئی ہیں؟ انہوںنے کہاکہ گلو بٹ کے سرپرستوں کے منہ سے ایسی باتیں قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











