Pak Fauj (Army)...Chali Jaaye Dil Ki Baat Zubaan Par
Posted By: Akram on 29-05-2019 | 18:43:36Category: Political Videos, Newsرکن قومی اسمبلی محسن داوڑ اپنے دل کی بات زبان پر لے آئے
لاہور (نیوزڈیسک) : پاک فوج پر بزدلانہ حملے کے بعد محسن داوڑ کا روپوش ہونے کے بعد پہلا بیان سامنے آ گیا۔ پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما محسن داوڑ سوشل میڈیا پر متحرک ہیں جس کے بعد آج محسن داوڑ نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دے دیا جس میں انہوں نے اپنے مطالبے سے آگاہ کر دیا ہے۔ محسن داوڑ نے نامعلوم مقام پر غیر ملکی میڈیا کو دئے گئے
انٹرویو میں کہا کہ پاک فوج وزیرستان سے چلی جائے۔ خیال رہے کہ پاک فوج نے کئی سالوں کی ان تھک محنت، دہشتگردوں کے خلاف آپریشن اور ان آپریشنز میں جوانوں کی قربانیاں دے کر وزیرستان میں امن بحال کیا تھا لیکن حال ہی میں محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر وزیرستان میں پاک فوج کی چوکی پر نہ صرف حملہ کیا بلکہ وزیرستان میں امن وامان کی صورتحال بھی خراب کرنے کی کوشش کی جس کی سختی سے مذمت کی گئی۔ محسن داوڑ کے حالیہ انٹرویو میں کیے گئے مطالبے پر سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محسن داوڑ کے اس بیان سے لگتا ہے کہ وہ وزیرستان میں بحالی امن سے خوش نہیں ہیں اور دوبارہ پاک فوج کو وزیرستان سے بھیجنا چاہتے ہیں اگر پاک فوج وزیرستان سے چلی گئی تو عین ممکن ہے کہ وزیرستان دوبارہ سے دہشتگردوں کی آماجگاہ بن جائے جو کہ پاکستان کے لیے ناقابل قبول ہے۔ یادر رہے کہ پاک فوج کی چوکی پر ساتھیوں سمیت حملہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ مفرور ہیں ۔ 26 مئی کو رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے اپنے ساتھیوں سمیت شمالی وزیرستان میں سکیورٹی اہلکاروں کی چیک پوسٹ پر
حملہ کر دیا تھا جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جبکہ چار اہلکار زخمی ہو گئے تھے تاہم جوابی کارروائی میں تین حملہ آور مارے گئے جبکہ دس افراد زخمی ہوئے تھے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












