Top Rated Posts ....
Search

Eid Se Qabal Load Shedding Se Chhutkaara

Posted By: Ahmed on 30-05-2019 | 08:42:21Category: Political Videos, News


حکومت کاعید الفطر کے موقعہ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان
اسلام آباد (نیوزڈیسک) حکومت نے عید الفطر کے موقعہ پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ پاور ڈویژن نے عید کے موقعہ پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کا

آخری عشرہ ختم ہونے والا ہے اور محکمہ موسمیات اور وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے مطابق ملک میں 5جون کو عید الفطر منائی جائے گی، اس حوالے سے حکومت چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پہلے ہی جاری کر دیا ہے۔ حکومت نے 4جون سے 7جون تک عیدالفطر کی چار چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ وزارتِ داخلہ کے جاری کر دہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام سرکاری و غیرسرکاری اداروں کو 4 سے7جون کے دوران چھٹیاں ہوں گی۔ پاکستان میں عیدالفطر 5جون کو منائے جانے کا امکان ہے اس سلسلے میں چاند دیکھنے کے لیے رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس 4جون کو کراچی مین طلب کیا گیا ہے تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق 4جون کو کراچی مین چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے لیکن چاند کی پیدائش ہو چکی ہو گی اس لیے شہادتیں موصول ہو سکتی ہیں۔ وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری پہلے ہی چاند دیکھنے والی ایپ اور ویب ائٹ لانچ کر چکے ہیں اور انہوں نے 5جون کو عید الفطر منائے جانے کا اعلان بھی کیا تھا لیکن رویت ہلال کمیٹی نے اس اعلان کو مسترد کرتے ہوئے اجلاس بلا کر چاند دیکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔البتہ عید جن بھی تین دنوں میں ہو گی ملک میں

لوڈشیڈنگ نہیں کی جائے گی۔حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی تعطیلات کے دوران ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو گی۔ پاور ڈویژن نے عید کے موقعہ پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی یقینی بنائے جانے کا نوٹیفکیشن جا ری کر دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 142 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 140 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.