Top Rated Posts ....
Search

Musalsal Mandi Ke Baad Pakistan Stock

Posted By: Kabir on 30-05-2019 | 08:44:21Category: Political Videos, News


وزارت خزانہ کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی لانے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی لانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ای سی سی نے مارکیٹ سپورٹ فنڈز کی منظوری دے دی،اسٹاک مارکیٹ سپورٹ فنڈ کیلئے 20 ارب روپے کی گارنٹی منظور کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیرصدارت ای سی سی کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج ی بہتری کیلئے اقدامات اٹھانے کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ای سی سی نے مارکیٹ سپورٹ فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ سپورٹ فنڈ کیلئے 20 ارب روپے کی گارنٹی منظور کرلی گئی ہے۔ واضح رہے گزشتہ ورز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے تیسرے روزبدھ کوزبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 1000 پوائنٹس سے زائد کے اضافے سے 35900 پوائنٹس سطح بحال ہوگئی، تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں 1کھرب 38ارب92کروڑروپے سے زائد کا اضافہ ، کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.81 فیصد زائد جبکہ78.74فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ، سیمنٹ، فوڈز، توانائی اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 35993 پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی دیکھا گیا تاہم فروخت کے دباؤ اورپرافٹ ٹیکنگ کے سبب کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرارنہ رہ سکاتاہم تیزی کا تسلسل سارادن جاری رہا۔
مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 1010.15 پوائنٹس اضافے سی35959.43 پوائنٹس پر بندہوا۔ بدھ کو مجموعی طور پر334 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی263 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،58 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب38ارب92 کروڑ 72 لاکھ77ہزار49روپے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر72کھرب25ارب33کروڑ17لاکھ66 ہزار 449 روپے ہوگئی۔
بدھ کومجموعی طور پر18کروڑ24لاکھ77ہزار40 شیئرز کا کاروبارہوا، جومنگل کی نسبت3 کروڑ1لاکھ79 ہزار10 شیئرززائد ہیں۔ قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے باٹاکے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت63.99 روپے اضافے سی1364.00 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت53.73روپے اضافے سی1129.59روپے پر بند ہوئی۔ نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت339.90 روپے کمی سی7001.10روپے اور یونی لیورفوڈزکے حصص کی قیمت255.00روپے کمی سی5725.00روپے ہوگئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
MM 1 Satellite To Be Launched After

MM 1 Satellite To Be Launched After

Views 237 | 12-05-2024
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 18 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.