Mahira Khan Ne Cancer Se Mutaasra Ladki Keliye
Posted By: Abid on 30-05-2019 | 08:45:29Category: Political Videos, Newsماہرہ خان نے کینسر سے متاثرہ لڑکی کی خواہش پوری کر دی
کراچی(این این آئی)پاکستانی معروف اداکارہ ماہرہ خان کینسر سے متاثرہ لڑکی کی خواہش پوری کرنے اسپتال پہنچ گئیں ۔گزشتہ روز ماہرہ خان نے کورنگی کے انڈس اسپتال کا دورہ کیا اور اپنی مداح ندا کی خواہش پوری کرتے ہوئے اْن سے ملیں اور بات چیت کی ۔ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ندا کے لیے ایک پیغام میں لکھا کہ ندا بہت مضبوط لڑکی ہے، وہ کبھی خودکو کمزور محسوس نہیں کرتی ،وہ صرف اْس وقت کمزور ہوجاتی ہے جب اپنی ماں کواپنے لیے رو تے ہوئے دیکھتی ہے۔ماہرہ نے سب سے ندا کی صحت کے لئے
خصوصی دعا کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ندا کی ہر خواہش پوری ہو، ان کو صحت اور خوشحال زندگی نصیب ہو۔واضح رہے کہ ماہرہ خان ایک بہترین اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ حسن اخلاق کی مالک ہیں، اپنے مداحوں کیلئے دل میں نرم گوشہ رکھتی ہیں۔وہ آئے دن سماجی کاموں میں حصہ لیتی نظر آتی ہیں، خاص کرخواتین اوربچوں کے حقوق کے لیے بھی متحرک رہتی ہیں۔ماہرہ خان کی آمد پر اسپتال انتظامیہ نے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











