Top Rated Posts ....
Search

Pakistani Azeem Singer Music Inteqaal Kar Gaye

Posted By: Akram on 30-05-2019 | 08:46:38Category: Political Videos, News


پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد انتقال کرگئے
لاہور(نیوزڈیسک) دنیائے موسیقی کا بڑا نام اب ہم میں نہیں رہا، پاکستان کے نامور موسیقار نیاز احمد لاہور میں انتقال کرگئے ہیں۔ نیاز احمد کافی عرصے سے علیل تھے جس کے باعث وہ میوزک انڈسٹری سے دور ہوگئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سوموار کے روز نیاز احمد کو طبیعت بہت زیادہ بگڑنے کے باعث وینٹی لیٹر پر منتقل گیا تھا تاہم وہ آج منگل کے

روزدوپہر کے وقت خالق حقیقی سے جاملے۔ نیاز احمد کے پاکستانی موسیقی کے نامور گلوکاروں کو اپنی موسیقی کے ذریعے پروان چڑھانے والے نغمے آج بھی مقبول عام ہیں۔ نیاز احمد نے عالمگیر اور محمد علی شہکی کو موسیقی کی دنیا میں متعارف کروایا۔ انہوں نے استاد نصرت فتح علی خان کے گیتوں کے لیے معسیقی ترتیب دی اور ان کا ہی کمپوز کیا ہوا ملی نغمہ ’میرا ایمان پاکستان‘ نصرت فتح علی خان نے گایا جو بہت زیادہ مقبول ہوا۔ نیاز احمد نے نور جہاں کے لیے بھی بہت سے گیتوں کی موسیقی ترتیب دی اور ’نیناں تم چپ رہنا‘ جیسے گیت کمپوز کیے جو نورجہاں کی پہچاں بن گئے۔ موسیقار نیاز احمد نے گلوکارہ عابدہ پروین کے لیے بھی دھنیں بنائیں اور وہ دھنیں ہمیشہ کے لیے امر ہو گئیں۔ آج رمضان المبارک کے مہینے میں وہ لاہور میں وفات پا گئے ہیں، نیاز احمد کی وفات موسیقی کے فن کو یتیم کر گئی ہے، موسیقی اور تمام فنون سے تعلق رکھنے والے فنکاروں نے نیاز احمد صاحب کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت کی دعا کی ہے۔ نیاز احمد نے اپنے کرئیر میں لاتعداد گیت کمپوز کیے اور سینکڑوں دھنیں بنائیں جو آج بھی سننے والوں کے

کانوں میں رس گھولتی ہیں لیکن آج وہ عظیم فنکار دنیا سے چلا گیا ہے اور ان کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ نیاز احمد پاکستان اور موسیقی کی دنیا کے لیے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے اور آج موسیقی کا فن بہت بڑے موسیقار سے محروم ہو گیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Good News for Yasmeen Rashid

Good News for Yasmeen Rashid

Views 52 | 17-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.