Top Rated Posts ....
Search

Eid Par 4 Nahi 5 Ka Elaan - Read Now

Posted By: Akram on 31-05-2019 | 00:39:18Category: Political Videos, News


عید الفطر کیلئے 4 کی بجائے 5 تعطیلات کا سرکاری اعلان
مظفرآباد (نیوزڈیسک) عید الفطر کیلئے 4 کی بجائے 5 تعطیلات کا سرکاری اعلان، آزاد کشمیر کی حکومت نے عوام کیلئے 3 جون سے 7 جون تک تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کی حکومت نے عید کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین کیلئے عید الفطر کی 4 کی

بجائے 5 تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ آزاد کشمیر کی حکومت نے عوام کیلئے 3 جون سے 7 جون تک تعطیلات کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ جبکہ دوسری جانب وفاقی حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید کی چھٹیاں 4سے7جون تک ہو گی۔ تاہم عوام کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ اس مرتبہ عید کی چھٹیاں 4 کی بجائے 6 ہوں گی۔ حکومت کی جانب سے سرکاری تعطیلات 4 سے 7 جون تک ہوں گی۔ یعنی عید کی تعطیلات منگل سے جمعہ کے روز تک ہوں گی۔ جبکہ اس کے بعد ہفتے اور اتوار کی ہفتہ وار تعطیلات کے باعث عید کی کل تعطیلات 6 ہو جائیں گی۔ یوں اس مرتبہ پاکستان میں سرکاری ملازمین کیلئے اس مرتبہ عید کی طویل تعطیلات ہوں گی۔ واضح رہے کہ رمضان المبارک کا آخری عشرہ اپنے اختتام کی طرف جا رہا ہے اور عید الفطر قریب آتی جارہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان میں عید الفطر 5جون کو ہو گی۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر کے حساب سے عید کے 5جون کو منائے جانے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مفتی منیب الرحمان نے 4جون کو رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے جس کے بعد وہ عید کی تاریخ کا اعلان کریں گے۔

دوسری جانب چھٹیوں کا اعلان ہوتے ہی تمام پردیسی اپنے اپنے گھروں کو جانے کا انتظام شروع کر دیا ہے۔ عید کے موقعہ پر اندرونِ ملک موجود تمام لوگ اپنے اپنے شہروں کو لوٹ جاتے ہیں اور اس لیے جیسے جیسے عید کے دن پاس آتے جاتے ہیں بسوں، ٹرینوں اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ ملنا محال ہوتا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ہی ٹکٹس کی قیمتیں بھی بڑھتی جاتی ہیں۔ وزارتِ ریلوے نے تو عید کے موقع پر کرائے نہ بڑھانے اور عید کے روز ٹکٹ 50فیصد سستا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اسی طرح محکمہ ٹرانسپورٹ نے بھی بسوں اور ویگنوں کے کرائے نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے تاہم پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن نے کرائے بڑھا دیے ہیں اور لاہور سے کراچی کے لیے کرایا 100فیصد سے بھی زیادہ بڑھا دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 27 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.