Top Rated Posts ....
Search

Ramzan ul Mubarak Ke Aakhri Ashre Mein Haram Shreef Mein Ibaadat

Posted By: Akram on 31-05-2019 | 08:50:11Category: Political Videos, News


رمضان المبارک کے آخری عشرے میں حرم پاک میں عبادت کا روح پرور احوال ملاحظہ کیجیے
لاہور (ویب ڈیسک) سعودی بادشاہ نے خطے کی تازہ ترین صورتحال پر غور کرنے کے لئے خلیجی ممالک اور عرب ممالک کے سربراہان کی الگ الگ کانفرنسز بلائی ہیں۔ یہ کانفرنسز شاہ سلمان کی سربراہی میں مکہ مکرمہ میں 25رمضان المبارک کو منعقد ہوں گی۔ سعودی عرب گلف جی سی سی ممالک کے علاوہ عرب ممالک کے

نامور خاتون کالم نگار طیبہ ضیاٰ اپنے ایک کالم میں لکھتی ہیں ۔۔۔۔۔۔ سربراہان کے ساتھ خطے کے امن واستحکام اور ایران سے خطے کو درپیش خطرات کے علاوہ تیل کی سمندری گزرگاہوں کو محفوظ رکھنے کے متعلق مشاورت کرے گا۔رمضان کے آخری عشرہ میں جب پہلے ہی زائرین کا حج جیسا ہجوم ہوتا ہے، کانفرنسیں منعقد کرنے سے عازمین عمرہ شدید تکلیف سے دوچار ہیں۔ چاروں اطراف عوام کے لئے ٹریفک بند کر دی گئی ہے۔ راستے بند ہونے سے گرمی اور روزے کی حالت میں اللہ کے مہمان میلوں پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔ ہمیں تو حج کا سماں لگ رہا ہے۔ جبکہ اس برس عازمین عمرہ کی تعداد بھی ماضی کی نسبت زیادہ بتائی جا رہی ہے۔ اللہ کے مہمان لیلتہ القدر کی برکات سمیٹنے جمع ہوتے ہیں۔رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں خصوصی عبادات کا اہتمام نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کی محبوب سنت ہے۔ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم رمضان کے آخری عشرہ میں عبادت اوراطاعت پوری کوشش سے کیا کرتے تھے جوباقی مہینوں کی نسبت زیادہ ہوا کرتی تھیں اس کا بیان احادیث میں کچھ یوں ملتا ہے: حضرت عائشہ ؓ اللہ تعالیٰ عنہا بیان کرتی ہیں کہ:نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم آخری عشرہ میں اتنی کوشش کیا کرتے تھے جتنی دوسرے دنوں میں نہیں کرتے تھے۔ صحیح مسلم۔رمضان المبارک کے آخری عشرے میں پانچ طاق راتیں آتی ہیں 21، ،23 ،25 ، 27 ، 29 ویں شب ان پانچ راتوں میں سے کسی میں شب قدر کاامکان غالب ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے اس لئے مبہم رکھا ہے کہ



مسلمان اس کی تلاش و جستجو کے شوق میں پانچ راتوں میں خصوصاً اللہ تعالیٰ کی عبادت میں منہمک ہوں ، نوافل پڑھیں ، تلاوت کریں استغفار اورذکر الٰہی میں مصروف رہیں۔چنانچہ صحابہ و تابعین کے دور خیر القرون میں ان پانچوں راتوں میں مسلمان کثرت سے عبادت و ذکرالٰہی کا اہتمام کرتے کہ شاید وہ اس شب قدر سے فیض پاسکیں جس کی عبادت سب سے افضل ،لیلتہ القدر خیر من الف شھر ’’القدر عالی نے قرآن کریم کو نازل فرمایا۔اللہ تعالیٰ نے فرما یا ’’ بیشک ہم نے قرآن کریم کو شب قدر میں نازل کیا‘‘(سورہ القدر۔۱)۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ مقدس رات اللہ نے فقط میری امت کو عطا فرمائی ہے سابقہ امتوں میں یہ شرف کسی کو نہیں ملا،گویا یہ عظیم نعمت بھی رسول رحمت صلی اللہ علیہ وسلم کی غلامی کے صدقہ میںامت کو نصیب ہوئی ہے اور رب کریم کی اپنے محبوب کی امت پر خصوصی عنایتوں میں سے ایک عظیم عنایت ہے۔یہ عظیم رات بہت ہی خیر و برکت والی ہے اسی رات کو اللہ نے ہزار مہینوں سے افضل قرار دیا ہے اور ہزار مہینے کے تراسی برس چار ماہ ہوتے ہیں یعنی جو بندہ اس رات میں عبادت کرتا ہے گویا اس نے تراسی برس چار ماہ عبادت کی۔اور یہ کم سے کم ہے اللہ نے اس رات کو ہزار مہینوں سے بھی افضل قرار دیا ہے یہ مدت کتنی بھی ہوسکتی ہے یعنی ہزار مہینوں تک عبادت کرنے کا جس قدر ثواب ہے اس سے زیادہ شب قدر میں عبادت کرنے کا ثواب ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص شب قدر میں ایمان کے ساتھ اور ثواب کی نیت سے عبادت کے لیے کھڑا ہوا ، اس کے سابقہ تمام گناہ معاف ہو جا تے ہیں اور اس رات میں فرشتے کثیر تعداد میں اترتے ہیں۔ حضرت جبریل علیہ السلام فرشتوں کے ایک گروہ کے ساتھ اترتے ہیں اور جس شخص کو عبادت ذکر و غیر ہ میں مشغول دیکھتے ہیں اس کے لیے رحمت و مغفرت کی دعا کرتے ہیں اور بندوں کی دعائوں پر آمین کہتے ہیں۔(ش س م)

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.