Breaking News - PTI Ke Rehnumaa Ko Heart Attack
Posted By: Kabir on 31-05-2019 | 18:34:18Category: Political Videos, Newsبریکنگ نیوز! تحریک انصاف کے رہنما، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کا دورہ، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل
راولپنڈی : تحریک انصاف کے رہنما، وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کا دورہ، ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل، وفاقی وزیر داخلہ کو دل میں تکلیف کے باعث اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کیا گیا، دل کی تین شریانوں کو سٹنٹ ڈال کر کھول دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کا دورہ پڑا ہے۔
نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو دل کی تکلیف کے باعث ہنگامی طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کو اے ایف آئی سی راولپنڈی منتقل کیا گیا۔ اے ایف آئی سی راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ کا تفصیلی طبی معائنہ کیا گیا۔ طبی معائنے کے بعد ڈاکٹرز نے وزیر داخلہ کی انجیو پلاسٹی کی۔ وفاقی وزیر داخلہ کے دل کی تین شریانوں کو سٹنٹ ڈال کر کھول دیا گیا۔ انجیو پلاسٹی کے بعد وزیر داخلہ اعجاز شاہ تاحال سی سی یو میں زیر علاج ہیں۔ ڈاکٹروں نے وزیر داخلہ کو آرام کا مشورہ دیا ہے۔ امکان ہے کہ طبیعت ناساز ہونے کے باعث وزیر داخلہ اعجاز شاہ کئی روز کیلئے سیاسی منظر نامے سے غائب رہیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











