Top Rated Posts ....
Search

Ghair (None) Mulki Sarmaaya Kaari 238

Posted By: Abid on 31-05-2019 | 18:35:13Category: Political Videos, News


غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1.238 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے
اسلام آباد: رواں مالی سال 2018-19 کے ابتدائی دس ماہ میں جولائی تا اپریل کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے 1.238 ارب ڈالر کے منافع جات اپنے ممالک کو منتقل کئے ہیں ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی منتقلی کی شرح میں 30 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاروں نے ملک میں کی جانے والی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے منافع جات کی مد میں 1.773 ارب ڈالر اپنے اپنے ممالک کو منتقل کئے تھے۔ ایس بی پی کی رپورٹ کے مطابق تیل و گیس کے شعبہ کے منافع جات کی منتقلی کا حجم 216 ملین ڈالر رہا ہے جبکہ مالیاتی کاروبار کے شعبہ سے 202 ملین ڈالر ، فوڈ سیکٹرسے 86 ملین ڈالر اور کیمیکلز کے شعبہ سے 91ملین ڈالر کے منافع جات کی منتقلی کی گئی ہے۔ مزید برآں توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی غیر ملکی سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والے 103 ملین ڈالر کے منافع جات بیرون ملک منتقل کئے گئے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 30 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.