Shahrukh Khan Ko Pakistan Ki Yaad Aayi
Posted By: Akbar on 31-05-2019 | 18:38:52Category: Political Videos, Newsشاہ رخ خان کو پشاوری چپل کی یاد ستانے لگی
پشاور: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپل کی یاد ستانے لگی اور انہوں نے پشاور میں مقیم اپنے اور اپنے بیٹے کے لیے اپنی کزن سے پشاوری چپل کی فرمائش کردی۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان کو اپنے آبائی شہر پشاور کی چپلیں یاد آئیں تو انہوں نے پشاور میں مقیم اپنے کزن نورجہاں بی بی سے رابطہ کرلیا اور پشاور کی
چپل کی فرمائش کردی۔ شاہ رخ کی کزن نورجہاں نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ گزشتہ دنوں شاہ رخ نے فون پر رابطہ کیا تھا اور عید کے لیے پشاوری چپل کی فرمائش کی تھی۔ نورجہاں کا کہنا ہے کہ اس بار انہوں نے اپنے بیٹے کے لیے بھی پشاوری چپل کی فرمائش کی انہوں نے بتایا کہ شاہ رخ کے لیے کالے رنگ کی ہائی کرم چپل خریدی ہے، جبکہ ان کے بیٹے کے لیے براؤن کلر کی دوسری چپل خریدی ہے اور یہ چپلیں انھیں پوسٹل کے ذریعے بھجوادی گئی ہیں۔ شاہ رخ کے لیے 9 نمبر اور ان کے بیٹے کے لیے ساڑھے 9 نمبر کی چپل بھجوائی ہے۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











