The Prime Minister called for an important cabinet meeting before Eid
Posted By: Abid on 01-06-2019 | 00:33:17Category: Political Videos, Newsوزیراعظم نے عید سے قبل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عید الفطر سے قبل وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، ایمنسٹی اسکیم پرعملدرآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا بھی جائزہ لیا جائےگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےعید سے قبل
وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس پیر3 جون کوصبح ساڑھے گیارہ بجے وزیراعظم آفس میں ہوگا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کا 12 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کردیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور ملک کی سیاسی ومعاشی صورتحال کا جائزہ لے گی۔ اسی طرح اجلاس میں وزیراعظم اسلامی سربراہی کانفرنس سے متعلق کابینہ کواعتماد میں لیں گے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں اثاثہ جات ظاہرکرنے کے اعلان پرعملدرآمد اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیا جائےگا۔ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کے تحت وفاقی کابینہ حج پالیسی 2019 کی منظوری دے گی۔ وزارت داخلہ اورخارجہ کابینہ کونئی ویزا پالیسی پربریفنگ دیں گے۔ بچوں کے حقوق کا قومی کمیشن تشکیل دینے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے اسپیشل جج کی تقرری کی منظوری دی جائے گی۔ انشورنس ٹریبونل ملتان، لاہورکے ممبر، چیئرپرسن کی تقرری کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اسی طرح کابینہ عتیق احمد کو وفاقی تعلیمی بورڈ کا چیئرمین مقررکرنے کی منظوری بھی دے گی۔ وفاقی کابینہ نجی ایئرلائن کے لائسنس کی
منسوخی کا جائزہ بھی لے گی۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ وزیر اعظم اسلامی سبراہی کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی عرب گئے ہیں۔

Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?












