11 killed in firing inside the government building in the US
Posted By: Abid on 01-06-2019 | 00:50:53Category: Political Videos, Newsامریکا میں سرکاری عمارت کے اندر فائرنگ سے 11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
نیویارک: امریکی ریاست ورجینیا میں مسلح شخص نے سرکاری عمارت میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست ورجینیا کے ساحلی شہر ورجینیا بیچ میں واقع عوام کو سہولیات فراہم کرنے والے ادارے کی عمارت میں ایک شخص نے گھس کر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں کئی افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے۔ وہاں موجود پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے حملہ آور بھی موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
مقامی حکام نے واقعے میں 11 شہریوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے جب کہ زخمیوں میں کئی پولیس اہلکار بھی ہیں جن کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے، فائرنگ کرنے والے کی شناخت کرلی گئی ہے تاہم اس حوالے سے یہی بتایا جارہا ہے کہ وہ طویل عرصے سے شہر کے سرکاری تعمیرات کے محکمے کا ملازم رہ چکا ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











