Top Rated Posts ....
Search

Fawad Chaudhary does not give up any new moon on June 3

Posted By: Akbar on 02-06-2019 | 03:49:37Category: Political Videos, News


پوپلزئی 3جون کو کوئی نیا چاند نہ چڑجا دیں،فواد چوہدری
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عوام شش وپنج میں نہ رہے، پاکستان میں عید الفطر 5 جون کوہی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ رویت ہلال کمیٹی بھی یہی فیصلہ کرے گی۔ وزیرسائنس و ٹیکنالوجی کا کہنا تھا کہ پرانے وقتوں میں چھتوں پر جاکر اور اب موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے کمرے میں بیٹھ کر چاند دیکھا جا سکتا

ہے۔ فواد چوہدری نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ” ڈر ہے پوپلزئی 3 جون کوکوئی چاند نہ چڑھادیں،چاند کی فلم تو سپرڈپر ہٹ ہوگئی،اندازہ نہیں تھا اتنی لائم لائٹ ملے گی۔“ یاد رہے کہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر اور چاند کی موجودگی بتانے والی ایپ متعارف کروا دی ہے۔ وزارتِ سائنس وٹیکنالوجی نے قمری کیلنڈر اور چاند کی موجودگی بتانے والی اس ایپ کا نام ’ ’دی رویت‘‘ رکھا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور رویت ہلال کمیٹی کے درمیان تنازع چل رہا ہے۔ فواد چوہدری نے ہر سال ملک میں عیدین اور رمضان کے چاند کے حوالے سے پیدا ہونے والی افواہوں کو ختم کرنے کے لیے 5سال کا قمری کلینڈر اور ایپ متعارف کروانے کا اعلان کیا تھا جبکہ رویتِ ہلال کمیٹی کے چئیرمین مفتی منیب الرحمان نے اس کی شدید مخالفت کی تھی۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا تھا کہ شرعی تعلیمات کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے چاند کا آنکھ سے نظر آنا ضروری ہے اس لیے ہم سائنس کو اسلام کے سامنے جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں جبکہ دوسری جانب فواد چوہدری نے اسے ایک سازش قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ

سائنس کا علم مسلمانوں کی میراث ہے اور یہ علم قرآن و حدیث کی تعلیمات پر مبنی ہے۔ وفاقی کابینہ نے فی الحال اس ایپ اور کیلنڈر کی منظوری نہیں دی ہے کیونکہ دیر سے سمری بھیجے جانے پر یہ ویب سائٹ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل نہیں ہو سکی تھی البتہ عید کے بعد اس پر پیشرفت ہونے کا امکان ہے

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.