Top Rated Posts ....
Search

Today, 11 years later, British Airlines flight will be comparable to Pakistan

Posted By: Akbar on 02-06-2019 | 07:37:06Category: Political Videos, News


آج شام11سال بعد برٹش ائیرویز کا طیارہ پاکستان کیلئے روازنہ ہو گا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) انتظار کی گھڑیاں ختم، برٹش ائیرویز کی پاکستان کیلئے پہلی پرواز آج روانہ ہو گی۔ رطانوی ائیرلائن نے گزشتہ برس پاکستان میں فلائٹ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ دنیا کہ بہترین ائیرلائنز میں سے ایک، برٹش ائیرویز اگلے ماہ جون کے پہلے ہفتے سے پاکستان میں فلائٹ آپریشن کا

آغاز کر دے گی۔ برٹش ائیرویزکا طیارہ رات سوا 9بجے لندن ہیتھرو ائرپورٹ پرواز کرے گا اور پیر کی صبح 9بج کر 25منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پہنچے گا۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس دسمبر میں برٹش ائیر ویز نے دوبارہ پاکستان سے پروازیں شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس حوالے سے برطانوی ہائی کمشنر نے پریس کانفرنس بھی کی تھی۔ برطانوی ہائی کمشنر رچرڈ کراؤڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سکیورٹی صورتحال بہتر ہوئی جس وجہ سے برٹش ائیرویز نے پاکستان میں گیارہ سال کے بعد فلائٹ آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق موسم گرما کی تعطیلات کے پیش نظرٹکٹ کی قیمت 447 پاؤنڈ رکھی گئی ہے جس میں تمام چارجز اور ٹیکس شامل ہو گا۔ پرٹش ائیرویز کی ہفتے میں تین پروازیں 787-8 ڈریم لائنر پر اسلام آباد آئیں گی جن میں وقت کے ساتھ ساتھ آسانی کے تحت اضافہ کیا جا سکتا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ائیرلائن کے اس اعلان کی وجہ پاکستان میں سکیورٹی کی بہتر ہوتی صورتحال ہے۔ تفصیلات کے مطابق برٹش ائیرویز اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ اور لندن کے ہیتھرو ائیرپورٹکے درمیان ہفتے میں 3پروازیں چلائے گی۔ برٹش ائیرویز کی

پہلی پرواز 3جون کو اسلام آبادائیرپورٹ پر لینڈ کرے گی، پہلی پرواز کے طور پر برٹش ائیرویز کی جانب سے بوئنگ 787طیارہ3جون کو اسلام آباد انٹر نیشل ائیرپورٹ پر لینڈ کرے گا جسے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے واٹر سلیوٹ دیا جائے گا، خیال رہے کہ واٹر سلیوٹ ایک کسی جہاز کو دی جانے والی سلامی کو کہا جاتا ہے، جب کوئی جہاز ائیرپورٹ پر لینڈ کرے تو کے سامنے رن وے کے دونوں جانب سے واٹر کیننز کے ذریعےپانی پھینکا جاتا ہے اور دونوں جانب سے یہ پانی نصف دائرے کی صورت کا منظر پیش کرتا ہے، اس عمل کو واٹر سلیوٹ دیا جاتا ہے۔ عام طور پر کسی اہم شخصیت کی آمد پر اس کے طیارے کو واٹر سلیوٹ دیا جاتا ہے تاہم پاکستان سول ایوی ایشن حکام نے برطانوی ائیرلائن کی پہلی پرواز کو سلیوٹ پیش کرنے کا احتمام کیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Big News Regarding PTI Chief

Big News Regarding PTI Chief

Views 26 | 04-05-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.