Drinking poisonous alcohol in Lahore kills 5
Posted By: Abid on 02-06-2019 | 18:22:18Category: Political Videos, Newsلاہور میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک
لاہور: شہر میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد زندگی کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔ لاہور میں نشتر کالونی کے علاقے آصف ٹاؤن کے رہائشی گل زمان، نقاش اشرف، مظہر مسیح، شہزاد اور راشد مسیح دوست تھے، جو گزشتہ روز ایک ساتھ شراب پی کر اور اپنے گھروں کو چلے گئے، جہاں ان کی حالت بگڑ گئی، پانچوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال لے جایا گیا
جہاں وہ دم توڑ گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کی عمریں 25 سال سے 32 سال کے درمیان ہے۔واقعے کا مقدمہ ہلاک ہونے والے گل زمان کے والد مقصود مسیح کے بیان پر ملزمان صابر اور راجہ مسیح کے خلاف درج کیا گیا ہے۔ جائے وقوعہ سے فرانزک ٹیموں نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شراب فراہم کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تفتیش جاری ہے۔ اس کے علاوہ ملزم سے ان جگہوں کی نشاندہی بھی کرائی جارہی ہے جہاں اس نے شراب فروخت کی تاکہ مزید جانی نقصان نہ ہو۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











