Democracy and Imran Khan are essential, there is a difference in the party
Posted By: Ahmed on 02-06-2019 | 18:23:39Category: Political Videos, Newsجمہوریت اور عمران خان لازم و ملزوم ،پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے‘فوادچوہدری کادعویٰ
اسلام آباد(سی پی پی )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے،جمہوری نظام کی کامیابی کیلئے عمران خان کی کامیابی ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں جمہوریت اور عمران خان کو لازم و ملزوم قرار دیتے ہوئے
لکھا کہ ہمارا اتفاق ہے جمہوری نظام کی کام یابی کے لئے عمران خان کی کام یابی ضروری ہے۔اپنے ٹوئٹر پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت کہیں نہیں جا رہی ہے، پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے ممالک کہاں کھڑے ہیں؟ تب احساس ہو گا کہ اس عرصے میں ہم نے کیا کھویا اور کیا پایا۔اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے ماضی کی حکومتوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سِول ادارے آج مکمل تباہ شدہ حالت میں ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











