Pakistan Tehreek-e-Insaf has dissolved all the party posts across the country
Posted By: Joshi on 02-06-2019 | 18:25:43Category: Political Videos, Newsپاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کر دیئے گئے
اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کے تمام پارٹی عہدے تحلیل کر دیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صرف چند پارٹی عہدے بحال رکھے گئے ہیں اور باقی تمام پارٹی عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے
سیکریٹری جنرل ارشد داد خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور چیف آرگنائزرکا عہدہ برقرار رکھا گیا ہے۔ جاری کئے گئے نوٹیفکیشن میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ئتحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل، سیکریٹری فنانس اور سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ بھی برقرار رہے گا البتہ باقی تمام عہدے ختم کر دیے گئے ہیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











