Severe heat in the District Wide at DHQ Hospital
Posted By: Abid on 02-06-2019 | 18:26:58Category: Political Videos, Newsڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خراب ہونے کی وجہ سے 5بچے انتقال
ساہیوال (نیوزڈیسک) ساہیوال کے ڈی ایچ کیو ہسپتال کے چلڈرن وارڈ میں شدید گرمی اور اے سی خراب ہونے کی وجہ سے 5بچے انتقال کر گئے۔ڈی سی ساہیوال میاں زمان وٹو کے مطابق وارڈ کے اے سی بند ہوجانے کی وجہ سے وہاں درجہ حرارت بڑھا جس کے باعث بچوں کی ہلاکت کا واقعہ سامنے آیا۔ انہوں نے بتایا کہ نومولود بچوں کی ہلاکت پر شہریوں
میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا تھا جس کے فوری بعد ایم ایس آفس سے اے سی اترواکر بچوں کے وارڈ میں لگوایا گیا۔ ڈی سی ساہیوال نے واقعہ کی تفصیلات سے حکومت کو آگاہ کر دیا ہے۔دوسری جانب ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ نومولودبچوں کی ہلاکت کے واقعہ کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جو اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔ترجمان وزارت صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ خصوصی کمیٹی کی تحقیقاتی رپورٹ کے بعدحقائق سامنے آئیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
252 bombs defused in Gaza, police report
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











