Top Rated Posts ....
Search

Masjid Qasim Ali Khan to see the Eid al-Fitr moon

Posted By: Akram on 03-06-2019 | 02:27:38Category: Political Videos, News


عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مسجد قاسم علی خان کی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب
لاہور، پشاور (نیوزڈیسک) : عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے مسجد قاسم علی خان کی مقامی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسجد قاسم علی خان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مقامی رویت ہلال کمیٹی نے آج اجلاس طلب کر رکھا ہے۔ جبکہ سعودی عرب کی سپریم کورٹ نے سعودی باشندوں اور دیگر جملہ مسلمانوں سے

اپیل کی کہ وہ سوموار کی شام عید کا چاند دیکھیں۔ دوسری جانب عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چئیرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت کل کراچی میں ہو گا۔ جبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں اپنے اپنے مقررہ مقامات پر ہوں گے۔ یاد رہے کہ عید الفطر کا چاند دیکھنے کے حوالے سے گذشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ عیدالفطر کے چاند کا اعلان شرعی اصولوں کے مطابق ہوگا، عیدالفطر کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 4 جون کو منعقد ہوگا، شرعی اصول ہیں کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھ کرروزہ رکھا جائے گا اور شوال کا چاند دیکھ کر عید منائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی میں تمام مکاتب فکر کے جید علماء کرام شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ، اور آزاد کشمیر سے آئے ہوئے تمام علماء کرام نے کہا کہ ہم مفتی منیب الرحمن کے اعلان کے ساتھ ہی عید منائیں گے، ہم آپ کے فیصلے کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔صوبہ سندھ ، پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ صوبہ تمام رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق عید

مناتے ہیں۔مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی نبی پاک ﷺ کے بتائے ہوئے اصول کے مطابق فیصلہ کرتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ عید الفطر 5 جون کو ہی ہو گی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 141 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.