Top Rated Posts ....
Search

PM directs not to load power load in Eid holidays

Posted By: Abid on 03-06-2019 | 09:32:05Category: Political Videos, News


وزیراعظم کی عید کی چھٹیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے عید کی چھٹیوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ملک بھرمیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، قوم چند ماہ میں اقتصادی صورتحال میں بہتری دیکھے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم نے اجلاس میں متعدد ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دے دی۔وزیراعظم عمران خان نے معذورافراد کی بحالی اور اعانت کیلئے جامع پالیسی مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے ثانیہ نشتر اور ظفر مرزا کو کابینہ کے اگلے اجلاس تک پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی ہے۔اجلاس میں وزیراعظم نے وزارت توانائی کو عید کو چھٹیوں میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ عید کی چھٹیوں میں ملک بھرمیں بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے، کسی بھی جگہ سے لوڈشیڈنگ کی کوئی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔اسی طرح وفاقی کابینہ کے اجلاس میں حج کوٹہ میں 40 فیصد نجی ٹورزآپریٹر کو دینے کی منظوری دی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کیلئے جج مقرر کرنے اوروفاق میں تعلیمی بورڈ میں سیکرٹری تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔ اجلاس میں شہریار آفریدی کو اینٹی نارکوٹکس وزارت کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے مطابق بچوں کے حقوق کیلئے کمیشن کے قیام پر غور اگلے اجلاس میں کیا جائے گا۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں وزیراعظم اقتصادی صورتحال سے متعلق پراعتماد نظر آئے۔ قوم چند ماہ میں اقتصادی

صورتحال میں بہتری دیکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وزیرمملکت زرتاج گل کی کلاس لے لی۔ انہوں نے ہدایت کرتے ہوئے کہ وزراء اختیارات کا ناجائز استعمال نہ کریں۔ سفارش کلچر ہماری حکومت کا رواج نہیں۔ زرتاج گل نے بات کرنے کیلئے ہاتھ کھڑا کیا تو وزیراعظم نے روک دیا، زرتاج گل آپ کوایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 124 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 121 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.