On the special directive of Prime Minister Punjab and Khyber Pakhtunkhwa
Posted By: Ahmed on 03-06-2019 | 09:33:27Category: Political Videos, Newsوزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا کے 820 قیدی عید سے پہلے رہا
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ رہا ہونے والی قیدی سزا پوری کر چکے تھے لیکن جرمہ ادا نہ کر پانے کی وجہ سے جیل میں قید تھے۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظا اور وزیرخارجہ کی خصوصی کوششوں سے دیگر ممالک سے پاکستانی
قیدیوں کی رہائی کے اقدامات کیے گئے تھے اور اب وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ملک کے اندر بھی قیدیوں کی رہائی کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر پنجاب اور خیبر پختونخوا میں 820 قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یہ وہ قیدی تھے جن کی سزا کی مدت پوری ہو چکی تھی مگر وہ جرمانہ ادا کرنے کے قابل نہیں تھے اور جرمانہ ادا نہ کر پانے کی وجہ سے وہ ابھی تک قید تھے۔ان قیدیوں کی رہائی کے لیے صوبائی حکومتوں نے 27 کروڑ روپے خرچ کیے، یہ رقم قیدیوں کے جرمانوں کے مد میں ادا کی گئی جس کے بعد ان کی رہائی عمل میں آئی۔ خیال رہے کہ چند روز پہلے وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر ملائیشیا میں قید 322 پاکستانیوں کو پی آئی اے کی ایک خصوصی پروازوں کے ذریعے وطن واپس پہنچایا گیا تھا ان قیدیوں کو لانے کے لیے دو خصوصی پروازوں کا انتظام کیا گیا تھا یہ وہ قیدی تھے جو سزا پوری کر چکے تھے بھارتی فضائی بندش کی وجہ سے پاکستان نہیں آپارہے تھے۔اس سے پہلے وزیر اعظم کی درخواست پر متحدہ عرب امارات نے بھی 572 پاکستانی قیدیوں کو رہا کر دیا تھا۔ اس کے علاوہ 31 مئی
کو وزارتِ داخلہ نے عید کے موقع پر پاکستان بھر کے جیلوں میں قید افراد کے لیے بڑا اعلان کرتے ہوئے ان کی سزا میں 45 سے 90 دن کمی کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کی خصوصی ہدایت پر صدر مملکت پاکستان عارف علوی نے سمری کی منظوری دے دی ہے اور اب قیدیون کی سزا مین 45سے90دن کی کمی ہو گئی ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












