Top Rated Posts ....
Search

Fawad Chaudhry ready to return to PPP,

Posted By: Abid on 05-06-2019 | 18:18:34Category: Political Videos, News


تحریک انصاف سے ناراض فواد چوہدری پیپلزپارٹی میں واپس جانے کیلئے تیار، اہم پیغام بھجوا دیا
اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ناراض فواد چودھری کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہوا ہے۔ یہ انکشاف نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی جانب سے کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا تھا کہ مسئلہ یہ ہے کہ جو پیپلز پارٹی میں رہتا ہے اور پیپلز پارٹی

چھوڑ کر جاتا ہے وہ ہی یہ سمجھ سکتا ہے ، جیسے میں پیپلز پارٹی چھوڑ کر گیا اور صرف پندرہ ماہ میں واپس آگیا تھا یہ ٹھیک ایسے ہی ہے جیسے مچھلی تالاب کے بغیر نہیں رہ سکتی۔اسی طرح پیپلز پارٹی کے جیالے پیپلز پارٹی کے علاوہ کہیں اور نہیں رہ سکتے۔ انہوں نےکہا کہ فواد چودھری کا رابطہ ہوا ہے ، فواد چودھری اس وقت پارٹی کے طریقہ کار سے اس وقت بہت زیادہ ناراض ہیں۔وہ اس بات سے ناخوش ہیں کہ فردوس عاشق اعوان نے ان کی جگہ لے لی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فواد چودھری کا پاکستان پیپلز پارٹی کے ایک سینئیر ترین رہنما سے رابطہ ہوا ہے جن کا نام میں ابھی نہیں لے سکتا۔فواد چودھری نے ان سے رابطہ کر کے کہا ہے کہ میرا پیغام سینئیر لیڈر شپ تک پہنچایا جائے۔ اسی پروگرام میں بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما میاں جاوید لطیف نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں تین چار گروپس ہیں جن کی سمت مختلف ہے اور جہاں تک پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہونے والے لوگوں کا سوال ہے تو وہ اُڑان بھرنے ہی والے ہیں۔ وہ کسی وقت بھی اُڑان بھر لیں گے اور نکل جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کا پیپلز پارٹی سے رابطہ ہے یا نہیں

میں اس حوالے سے تو کچھ نہیں کہہ سکتا البتہ میں یہ ضرور کہوں گا کہ پاکستان تحریک انصاف کے بہت سے لوگوں کے ہمارے ساتھ رابطے ہیں۔ خیال رہےکہ وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کو ایک انٹرویو دیا تھا جس میں اُن کا کہنا تھا کہ پارٹی میں منتخب اور غیر منتخب افراد کی ایک سرد جنگ ہے ،انہوں نے حکومت کی کمزور فیصلہ سازی اور کمزور فیصلوں کا اعتراف بھی کیا تھا جس کے بعد ان کے بیانات پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.