Top Rated Posts ....
Search

Announces celebration again in Khyber Pakhtunkhwa

Posted By: Ahmed on 06-06-2019 | 07:21:11Category: Political Videos, News


خیبرپختونخواہ میں کل پھر سے عید منانے کا اعلان
کراچی(نیوزڈیسک) خیبرپختونخواہ میں کل پھر سے عید منانے کا اعلان، مفتی منیب الرحمان کا کہنا ہے کہ پشاور میں بعض مقامات ، سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں کل عید ہوگی، تمام مکاتب فکر کے علماءکا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل بروز بدھ جون کو ہونے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو ملک کے کئی علاقوں سے چاند کی

شہادتیں موصول ہوئیں۔ شہادتیں موصول ہونے کے بعد مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے اور کل عید الفطر ہونے کا باقاعدہ اعلان کیا۔ شوال المکرم کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے کی۔ اجلاس میں علماء مشائخ اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔اسی طرح صوبائی سطحوں اور ڈویژن کی سطحوں پر بھی زونل رویت ہلال کمیٹیوں کا اجلاس ہوا۔اجلاس میں چاند دیکھنے کی شہادتوں کو اکٹھا کیا گیا۔ اجلاس کے بعد مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا کہ شوال کا چاند نظر آگیا،عیدالفطربدھ5جون کو ہوگی۔ فیصل آباد ، کشمور ، لاہور، رحیم یار خان سے شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ جیکب آباد اور دیگر مقامات پر بھی شوال کے چاند کی شہادتیں موصول ہوئیں۔ مفتی منیب الرحمان نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماءکا مرکزی رویت ہلال کمیٹی پر مکمل اعتماد ہے۔ پشاور میں بعض مقامات ، سوات میں وزیراعلیٰ کے آبائی ضلع میں بھی کل عید ہوگی۔ جس جماعت کی وفاق میں حکومت ہے اس کی صوبائی سطح پر انحراف حیران کن ہے۔ ہم

سروں کی گنتی نہیں کرائیں گے ، تمام مکتبہ فکر کے علماءکو ایک جگہ جمع کرینگے۔ واضح رہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے جب خیبر پختونخواہ میں آج سرکاری سطح پر وفاق کی بجائے الگ طور پر عید منائی جا رہی ہے۔اس فیصلے پر مُلک بھر میں بہت سے حلقوں کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے ۔لوگوں کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخواہ حکومت نے ایک کی بجائے دو عیدیں کروا دی ہیں۔ یہاں تک کہ خیبر پختونخواہ کی صوبائی حکومت بھی اس معاملے میں منقسم ہو گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر مشتاق غنی آج عید نہیں منائیں گے، بلکہ وہ کل وفاق کے ساتھ عید منائیں گے۔مشتاق غنی اپنے آبائی علاقے ایبٹ آباد میں عید کریں گے۔جبکہ گورنر خیبر پختونخواہ شاہ فرمان بھی اپنی صوبائی حکومت کے فیصلے کو ماننے کو تیار نہیں۔ وہ بھی کل اپنے آبائی علاقے نتھیا گلی میں عید منائیں گے۔ اس کے علاوہ پارہ چنار کے شہریوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا ہے۔ایبٹ آباد سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام نے خیبر پختونخوا حکومت کے اعلان کو مسترد کر دیا۔ یہاں کے لوگوں نے وفاق کے ساتھ عید منانے کا اعلان کیا۔ٹانک میں بھی آج انتیسواں روزہ رکھا گیا۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عید کے معاملے پر تقسیم دیکھی گئی۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 26 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.