Top Rated Posts ....
Search

The fort of Saifullah in the truck and the wagon awesome

Posted By: Akbar on 06-06-2019 | 07:21:55Category: Political Videos, News


قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق
کوئٹہ(آئی این پی)بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں ٹرک اور ویگن میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے،ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ ڈاکٹر عتیق کے مطابق مسافر ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے 13 افراد میں 4 بچے اور ایک خاتون شامل ہیں ،پیر کے روز حادثے میں جاں بحق

ہونے والے 5 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے جب کہ 10 زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔،حادثے کے بعد کوئٹہ کے ٹراما سینٹر میں تمام سرجن ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکس کو طلب کیا گیا،ایم ڈی ٹراما سینٹر کا کہنا تھا کہ سول سنڈیمن اسپتال سے بھی ڈاکٹرز کو طلب کرلیا گیا ہے جب کہ صورتحال سے متعلق حکام بالا کو آگاہی دے دی گئی ہے،وزیراعلی بلوچستان جام کمال نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
PTI Protest - Govt Strict Action

PTI Protest - Govt Strict Action

Views 27 | 06-10-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.