The oldest companion of Imran Khan
Posted By: Ahmed on 08-06-2019 | 07:24:33Category: Political Videos, Newsعمران خان کے سب سے پرانے ساتھی نعیم الحق بھی حکومت کے خلاف کھل کر میدان میں آگئے
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پولیس اسکواڈ کا مسلسل استعمال پر اپنے ہی حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا بعض وزرا ہر جگہ پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزرا کی جانب سے پولیس اسکواڈکے مسلسل استعمال پر وزیراعظم کے معاون خصوصی
نعیم الحق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ہی حکومتی وزرا پر تنقید کرتے ہوئے کہا بعض حکومتی وزرا ہر جگہ پولیس اسکواڈ ساتھ لئے پھر رہے ہیں، ایسے اقدام سے وی آئی پی کلچر کو فروغ دیا جا رہا ہے۔نعیم الحق کا کہنا تھا وی آئی پی کلچر وزیراعظم کے وین کے خلاف ہے، جنہیں شدیدسیکیورٹی خطرات ہیں صرف انہیں پولیس اسکواڈکی اجازت ہے، وی آئی پیز اوروزرا کی جانب سے یہ اقدام فوری طور پر رکنا چاہئے۔یاد رہے کہ گذشتہ سال انتخابات میں کامیابی کے بعد عمران خان نے واضح کیا تھا کہ نہ گاڑیوں کی لمبی قطاریں ہوں گی نہ شہنشاہوں والا پروٹوکول ہوگا جبکہ وفاقی اور صوبائی وزرا کا پروٹوکول کم سے کم رکھنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ نہ خود پروٹوکول لوں گا نہ دوسروں کو لینے دوں گا۔ تمام وزراء ان کے بنائے گئے ایس او پی کے پابند ہوں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











