Leading Scholar Passed away
Posted By: Ahmed on 08-06-2019 | 18:27:07Category: Political Videos, Newsمعروف اسکالر علامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے
کراچی (نیوزڈیسک) جعفریہ الائنس پاکستان (جے اے پی) کے سربراہ معروف اسکالر علامہ عباس کمیلی انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر 70 برس تھی اور وہ شوگر اور دل کے امراض میں مبتلا تھے۔ علامہ عباس کمیلی متحدہ قومی موومنٹ کے سابق سینیٹر بھی تھے۔ وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور میئر کراچی وسیم اختر نے اپنے علیحدہ
علیحدہ تعزیتی پیغامات میں علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان ممتاز عالم دین علامہ عباس کمیلی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ علامہ عباس کمیلی اتحاد بین المسالک ہم آہنگی کی ایک مضبوط آواز تھے۔ وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔


TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











