Top Rated Posts ....
Search

Asad Umar Ko Wazeer Dekhna Chahta Hoon - Sheikh Rasheed

Posted By: Akbar on 09-06-2019 | 03:13:30Category: Political Videos, News


اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا تھا، شیخ رشید احمد
راولپنڈی (نیوزڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے شیخ احمد رشید نے کہا ہے کہ وہ اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے صرف ایک آدمی کی سفارش کی ہے، ان کے گھر مٹھائی بھیجی تو پتا چلا وہ گھر چھوڑ گئے ہیں۔شیخ رشید احمد نے مزید کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی مخالفت میں سب چور اکٹھے ہو گئے ہیں لیکن نواز شریف اور آصف علی زرداری کی حکومت اب کبھی نہیں آ سکتی۔
انہوں نے ریلوے ہیڈ کوارٹرز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کی لوٹ مار سے ملک کا یہ حال ہوا ہے لیکن اب وہ اقتدار حاصل نہیں کر سکتے ۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ شہباز شریف وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، نواز شریف کیلئے راستہ شہباز شریف بنا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر ریلوے نے مولانا فضل الرحمن کو ڈیرہ اسمائیل خان میں اراضی پر نظر رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا فضل الرحمن اپنی سرکاری زمینوں پر نظر رکھیں۔

شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاک فوج کے عظیم شہدا کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کی وجہ سے عید کے دنوں میں پارکوں اور تفریح گاہوں میں رش رہا۔ انہوں نے کہا ٹرینوں کے کرائے میں اضافے کا فیصلہ بجٹ کے بعد ہو گا جبکہ وزیراعظم 30 جون کو سر سید ایکسپریس کا افتتاح کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ملک میں سب ہو سکتا ہے لیکن آصف علی زرداری اور میاں نوازشریف کی حکومت نہیں ہوسکتی، انہوں نے کہا کہ احتجاج اپوزیشن کا حق ہے، ان کے پاس گندے چہرے ہیں ،عمران خان جو کر رہے ہیں وہ ملک کیلئے ٹھیک ہے، نواز شریف کا کوئی مستقبل نظر نہیں آتا۔
شیخ رشید احمد نے کہا کہ میں نمبر ون سے دوستی کرتا ہوں اور نمبر ون سے دشمنی کرتا ہوں، ملک میں سارا بحران چوروں کی وجہ سے آیا ہے اور اس ملک کے اصل ڈریکولا گیس اور بجلی میں سبسڈی لینے والے ہیں، اس ملک کا سب سے بڑا دشمن شوگر مافیا ہے ، چور اور ڈاکو قانون کی زد میں نہ آئے تو غریبوں کا لاوا پھٹ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان میری بات سنتے ہیں اور میں اسد عمر کو وزیر دیکھنا چاہتا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے صرف ایک آدمی کی سفارش کی ہے ، ان کے گھر مٹھائی بھیجی تو پتا چلا وہ گھر چھوڑ گئے ہیں،عمران خان ایک سال میں سارے مسائل حل کر لیں گے ۔شہبازشریف کو قائد حزب اختلاف بنانا سب سے بڑی غلطی تھی۔پاکستان اور بھارت کے تعلقات کے حوالے سے شیخ رشید احمد نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کو خط لکھا ہے، پاک بھارت کشیدگی کم کرانے میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے اہم کردار ادا کیا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان اگر کسی نے اس بار جنگ کو ٹالا ہے تو وہ جنرل قمر جاوید باجوہ ہیں۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا احتجاج اپوزیشن کا حق ہے لیکن اپوزیشن کے پاس کوئی شفاف چہرہ نہیں،سیاسی منظرنامے پر کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہا، بہت سے وزیر تبدیل ہوگئے لیکن کسی کو پتا بھی نہیں چل سکا۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 31 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 27 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.