Top Rated Posts ....
Search

"India is responsible for the heavy heat coming to India

Posted By: Abid on 09-06-2019 | 12:36:17Category: Political Videos, News


’’بھارت میں آنے والی سخت گرمی کا ذمہ دار پاکستان ہے۔۔۔‘‘بھارت نے’ ہیٹ ویوز‘ کا الزام بھی پاکستان پر لگادیا
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے بھارت پر ہیٹ ویو کے حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بھارت میں آنے والی ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان ہے۔ بھارتی میڈیا پاکستان سے نفرت اور تعصب میں کسی بھی حد تک جانے کو تیار رہتا ہے اور ہیجان

انگیزی میں کسی بھی حد تک جا سکتا ہے۔بھارتی میڈیا ایسی ایسی خبر بھی دے دیتا ہے کہ اکثر خود اپنا مذاق بھی بنوا لیتا ہے۔ایسی ہی صورت حال بھارت میں شدید گرمی کی لہر پر بنائی گئی ایک رپورٹ میں پیدا ہو گئی جب بھارت نے بھارت میں چل رہی ہیٹ ویو کا الزام بھی پاکستان پر دھر دیا۔ بھارتی چینل کے 5 نیوز اینکرز کے پینل نے گلے ملک میں چل رہی ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرا دیا اور انتہائی ڈھٹائی کے ساتھ اس کا پرچار بھی کرتا رہا۔بھارتی نیوز چینل کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ سندھ سے آنے والی گرم ہوائیں راجھستان کو جھلسا رہی ہیں جو کہ پاکستان کی ایک سازش ہے۔یاد رہے کہ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا بلکہ اس سے پہلے بھی معصوم کبوتر کو پاکستان کا جاسوس بتا کر بھارتی میڈیا نے واویلا مچائے رکھا تھا اور بھارتی میڈیا نے چند روز قبل بھارتی فضائیہ کے لاپتہ ہونے والے جہاز کے حوالے سے بھی شوشہ چھوڑا تھا کہ اسے خلائی مخلوق ایلینز ے گئے ہیں۔ ہندوستانی میڈیا نے دعوی کیا تھا کہ بھارتی فضائیہ کا جو ٹرانسپورٹ طیارہ بھارتی شہر آسام میں موجود ائیربیس سے پرواز بھرنے کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا اسے خلائی مخلوق ’ایلینز‘ لے گئے ہیں لیکن بعد میں جہاز کا ملبہ آسام میں مل گیا تھا اور پتا چلا تھا کہ جہاز تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہو گیا تھا۔اب بھارتی میڈیا نے بھارت پر ہیٹ ویو کے حملے کا الزام پاکستان پر لگا دیا۔ ہندوستانی میڈیا کے مطابق بھارت میں آنے والی ہیٹ ویو کا ذمہ دار پاکستان ہے اور بھارتی میڈیا نے اسے پاکستان کی سازش قرار دیا ہے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Petrol Prices Increased In Pakistan?

Petrol Prices Increased In Pakistan?

Views 126 | 24-04-2024
Israeli Atrocities On Palestinians

Israeli Atrocities On Palestinians

Views 122 | 25-04-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.