Top Rated Posts ....
Search

The same situation, count the same figures

Posted By: Ahmed on 10-06-2019 | 22:04:18Category: Political Videos, News


وہی حالات، وہی اعدادو شمار۔۔۔۔ 27 سال قبل آصف زرداری کے ساتھ ایسا کیا ہوا تھا کہ پاکستان عالمی چیمپئن بننے میں کامیاب ہوا؟ ورلڈ کپ 1992ء اور2019ء میں دلچسپ مماثلت سامنے آگئی
لاہور (نیوز ڈیسک ) ورلڈ کپ 1992 ءکی فاتح پاکستانی ٹیم کےلئے ایسا لگتا ہے کہ جیسے 27 سال قبل کا ایونٹ پھر سے آگیا ہو۔ ایک تو فارمیٹ بھی تاریخ میں پہلی مرتبہ 1992 ءوالا ہے، اوپر سے چند دلچسپ واقعات بھی پاکستان کی تاریخ کو اس ایونٹ کے ساتھ پھر سے جوڑے جارہے ہیں۔

پاکستان اس ورلڈ کپ کا فاتح رہا تھا اور کرکٹ فینز فارمیٹ کی وجہ سے کچھ نہ کچھ مماثلت کی تلاش میں رہتے ہیں۔ایسے میں لگتا ہے کہ جیسے تاریخ خود بھی ان کی مدد کو آگئی ہے۔آج کے دن میگا کرپشن سکینڈل میں نیب نے ضمانت مسترد ہونے کے بعد سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زرداری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے ،قابل غور بات یہ ہے کہ جب قومی ٹیم نے موجودہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ورلڈ کپ اپنے نام کیا تھا تب بھی آصف علی زرداری جیل میں ہی تھے، 10اکتوبر1990ءکو غلام مصطفی جتوئی کی نگران حکومت نے آصف علی زرداری کو اغواء اور تاوان لینے کے الزامات کے تحت گرفتا ر کیا گیا تھا،وہ جیل سے ہی اس وقت ہونے والے الیکشن میں قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تاہم فوری طور پران کی ضمانت نہ ہوسکی ،انہیں فروری1993ءمیں ضمانت پررہا کیا گیا تھا۔یاد رہے کہ ابتک پاکستان نے 3 میچ کھیلے ہیں جو ورلڈ کپ کے 9 میچز کا تہائی سفر ہے، اس میں پاکستان کے حوالے سے ویسے ہی نتائج،ترتیب اور پوائنٹس بن رہے ہیں۔ پہلی مماثلت یہ رہی کہ 1992 ءکے ورلڈ کپ دوسرے دن پاکستان نے ویسٹ انڈیز سے میچ کھیلا اور ہارگیا۔ عالمی کپ 2019 ءکے بھی دوسرے ہی دن پاکستان ویسٹ انڈیز سے کھیلا اور شکست سے دوچار ہوگیا۔ اسکے بعد پاکستان نے تب ایونٹ کی کمزور ترین ٹیم زمبابوے کو اپنے دوسرے میں ہرایا تو اس مرتبہ ایونٹ کی فیورٹ ترین ٹیم کو دوسرے میچ میں پچھاڑ دیا۔تیسری حیران کن مماثلت یہ رہی کہ 1992 ءمیں پاکستان کا تیسرا میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا اور انگلینڈ و پاکستان کو ایک ایک پوائنٹ ملا تھا اور 2019ءکے موجوہ ایونٹ میں بھی پاکستان کا مجموعی طور پر تیسرا میچ ہی بارش کی نذر ہوا اور اسے سری لنکا کےساتھ ایک پوائنٹ ملا۔ چوتھی مماثلت یہ ہے کہ 1992 ءمیں پاکستان کے 3 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ 6 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر تھا اور اب اس ایونٹ میں بھی وہ 4 پوائنٹس کےساتھ پہلی پوزیشن پر موجود ہے۔ اسوقت بھی سری لنکا اور پاکستان کے 3،3 ہی پوائنٹس تھے اوروہ چوتھی وپانچویں پوزیشن پر تھے،اب بھی ان دونوں کے 3،3 پوائنٹس ہیں اور تیسرے و چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Judicial Remand Approved

Imran Khan Judicial Remand Approved

Views 22 | 02-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.