Top Rated Posts ....
Search

The most popular Hollywood couple in the youth took Balakakhia

Posted By: Akbar on 10-06-2019 | 22:06:54Category: Political Videos, News


نوجوانوں میں بے حد مقبول ہالی ووڈ جوڑے نے بالآخربیاہ رچا لیا ۔۔۔ مداح خوشی سے جھوم اٹھے
نیو یارک (ویب ڈیسک) جراسک ورلڈ، اوینجر: انفنٹی وار اورگارڈینز آف دی گلیکسی سمیت دیگر معروف فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے اداکار کرس پراٹ نے طلاق کے 8 ماہ بعد دوسری شادی کرلی۔کرس پراٹ نے ہولی وڈ کے مقبول اداکار، سابق ویٹ لفٹر، سیاستدان، سماجی کارکن اور فلم ساز آرنلڈ شوازنیگر

کی 29 سالہ بیٹی لکھاری کیتھرین شوازنیگر سے شادی کی۔دونوں نے رواں برس کے آغاز میں اچانک اس وقت منگنی کی تھی جب کرس پراٹ کی طلاق کو محض 2 ماہ گزرے تھے۔کرس پراٹ اور کیتھرین شوازنیگر کے درمیان گذشتہ چند سال سے تعلقات تھے، تاہم انہیں کبھی بھی سرعام ملتے ہوئے نہیں دیکھا گیا تھا۔دونوں کی جانب سے جنوری میں منگنی کرنے کے بعد ہی دونوں کو ایک ساتھ ملتے دیکھا گیا۔کرس پراٹ اور کیتھرین شوازنیگر نے گذشتہ روز سادگی سے شادی کرنے کے بعد مداحوں کو سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہ کیا۔خیال رہے کہ 39 سالہ کرس پراٹ کی پہلی شادی 41 سالہ اداکارہ اینا فارس سے 2009 میں ہوئی تھی، تاہم دونوں کے درمیان 2017 میں علیحدگی ہوگئی۔اینا فارس اور کرس پراٹ کے درمیان 8 ماہ قبل طلاق ہوئی تھی—فوٹو: اے او اے ڈاٹ کامعلیحدگی کے بعد دونوں نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا، جس نے ڈیڑھ سال سے زائد عرصے کے بعد ان کی طلاق پر فیصلہ سنایا تھا۔ دونوں کو ایک بچہ بھی ہے، جس کی عمر بہت کم ہے، جس وجہ سے عدالت نے انہیں ہدایت کی تھی کہ دونوں آئندہ پانچ سال تک ایک دوسرے کے قریب رہائش اختیار کریں گے۔کرس پراٹ نے طلاق کے محض 2 ماہ بعد ہی خود سے 10 سال کم عمر کیتھرین شوازنیگر سے منگنی کی تھی اور اب دونوں نے شادی کرلی۔39سالہ کرس پراٹ نے 2000 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور اب تک انہوں نے 40 سے زائد فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Judicial Remand Approved

Imran Khan Judicial Remand Approved

Views 22 | 02-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.