Do not commit suicide on Islamic countries Saudi Arabia
Posted By: Joshi on 10-06-2019 | 22:09:37Category: Political Videos, Newsاسلامی ممالک سعودی عرب کے کہنے پر خودکشی نہ کریں ، خدارا اس کام سے اجتناب کریں ۔۔۔۔ قطر کے سابق وزیراعظم نے امت مسلمہ کو بڑا مشورہ دے دیا
دوحہ(ویب ڈیسک)قطر کے سابق وزیراعظم اور وزیرخارجہ حمد بن جاسم آل ثانی نے سعودی عرب پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ گذشتہ ماہ مکہ معظمہ میں ہونے والی خلیج تعاون کونسل اور عرب سربراہ کانفرنسوں کے دوران قطری وزیراعظم نے اصولی موقف اختیارکیا تاہم بعد ازاں قطر نے مکہ کانفرنسوں کے
اعلامیوں پرتنقید کرتے ہوئے انہیں مسترد کردیا تھا۔برطانوی اخبارکو دئیے گئے انٹرویو میں حمد بن جاسم نے کہا کہ خلیج تعاون کونسل کے تمام رْکن ممالک کوبرابری کی بنیاد پرایک دوسرے کیساتھ معاملات استوار کرنا چاہئیں۔انہوںنے سعودی عرب پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ ریاض دوحہ کی میزبانی میں 2022ء میں ہونے والے فٹبال کپ کی تیاریوں کو سبوتاڑ کرنے میں سرگرم ہے مگر وہ اس حوالے سے سعودی عرب کیخلاف اپنے دعوے کیلیے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے۔ایک سوال کے جواب میں سابق قطری وزیراعظم نے سعودی عرب پرشام کی خانہ جنگی کے حوالے سے غفلت برتنے کا الزام عاید کیا اور کہا کہ شام میں اسد رجیم کے خلاف سعودی عرب کی حمایت سے قائم ہونے والے اتحاد نے شام میں خانہ جنگی کی روم تھام اور پناہ گزینوں کے مسائل کے حل کے لیے کوئی کام نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب کے کہنے پر دوسرے عرب ملکوںکو خود کشی نہیں کرنی چاہیے۔ ایران کے ساتھ متوازن تعلقات عرب ممالک کی ضرورت ہیں۔ جس طرح یورپی یونین کے رکن ممالک ایک دوسرے کیساتھ مکمل یکجہتی کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ اسی طرح عرب ممالک اور ایران کو اختلافات ختم کرنے آگے بڑھنا چاہیے۔(ش س م)

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












