Top Rated Posts ....
Search

The credit of arrest of Altaf Hussain goes to Pakistan's agencies and Imran Khan.

Posted By: Akram on 11-06-2019 | 04:50:47Category: Political Videos, News


الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اور عمران خان کو جاتا ہے۔ سہیل وڑائچ
لندن (نیوزڈیسک) : ایم کیو ایم کے بانی و قائد الطاف حسین کو آج لندن میں گرفتار کر لیا گیا۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے بانی اور قائد کو لندن میں گرفتارکر لیا گیا۔ اسکارٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر پر چھاپہ مارا۔ طاف حسین کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپے میں 15 کے قریب پولیس اہلکاروں نے حصہ لیا۔ بانی

ایم کیو ایم کو گرفتاری کے بعد مقامی پولیس اسٹیشن لے جایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الوقت بانی ایم کیو ایم الطاف حسین کے گھر کی تلاشی جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری ممکنہ طور پر 2016ء میں کی گئی نفرت انگیز تقریر پر عمل میں لائی گئی۔تاہم ابھی تک ایم کیو ایم کی طرف سے الطاف حسین کی گرفتاری سے متعلق تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ایم کیو ایم لندن قانونی کاروائی سے متعلق غور کر رہی ہے۔اسی متعلق تبصرہ کرتے ہوئے سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ الطاف حسین کی گرفتاری کا کریڈٹ پاکستان کی ایجنسیوں اور عمران خان کو جاتا ہے۔سہیل وڑائچ کا مزید کہنا تھا کہ الطاف حسین سے صرف منی لانڈرنگ سے متعلق نہیں بلکہ ڈاکٹر فاروق کے قتل سے متعلق بھی سوالات ہونے چاہئیے۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
Imran Khan Judicial Remand Approved

Imran Khan Judicial Remand Approved

Views 22 | 02-12-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.