Your own budgets on the ground
Posted By: Kabir on 11-06-2019 | 04:53:54Category: Political Videos, Newsاپنے ہی گراتے ہیں نشیمن پر بجلیاں ، مراد علی شاہ آصف زرداری کے خلاف وعدہ معاف گواہ بن گئے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سندھ میں جو بھی ہنگامہ آرائی ہو رہی ہے ، اس کے پیچھے کافی لوگ ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں بلکہ آصف علی زرداری کے کئی قریبی لوگ وعدہ معاف گواہ بن چکے
ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کو مسترد کردی تھی۔ جس کے بعد نیب کی ٹیم ان کی گرفتاری کے لیے روانہ ہوئی اور زرداری ہاؤس سے سابق صدر کو گرفتار کر لیا۔ آصف علی زرداری نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست آج دائر کیے جانے کا امکان ہے۔ آصف علی زرداری کو نیب راولپنڈی کے خصوصی سیل میں منتقل کیا گیا تھا۔ سیل کے باہر ایک بائیومیٹرک سسٹم بھی نصب کیا گیا جبکہ نیب افسران سمیت آصف علی زرداری سے ملاقات کرنے والوں کے فنگر پرنٹس کی ویری فکیشن بھی کی گئی ۔ صرف ویری فکیشن والے افراد کو ہی سیل کے اندر جانے کی اجازت ہو گی۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس کے پیش نظر پیپلز پارٹی نے متبادل وزیراعلیٰ سندھ کے لیے پارٹی میں مشاورت شروع کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری کے قریبی شخص ناصر حسین کو سندھ کی وزارت
اعلیٰ دینے پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ گرفتاری اور مقدمات سے بچنے کے لیے اپنے تمام وسائل استعمال کرنے میں لگے ہیں۔ ایسے میں ڈاکٹر شاہد مسعود کا یہ انکشاف نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











