Top Rated Posts ....
Search

Pehli Baar (1st Time) Tv Par Aayi Toh

Posted By: Akram on 11-06-2019 | 04:56:49Category: Political Videos, News


پہلی بارٹی وی پرآئی تولگاقیامت آگئی ،ثنا تاجک
پشاور(ویب ڈیسک )گذشتہ چند سال میں پاکستان بھر میں نئے گلوکار سامنے آئے ہیں اور وہ موسیقی کی دنیا میں اپنا مقام بنانے میں کامیاب گئے ہیں۔ملک میں جہاں قومی زبان اردو سمیت دیگر زبانوں پنجابی، سندھی اور بلوچی زبان کے نئے گلوکار سامنے آئے ہیں،وہیں پشتو زبان کے بھی نئے گلوکار سامنے آئے ہیں اور وہ آتے ہی شائقین میں مقبول ہوگئے ہیں۔گلوکاری کی

دنیا میں قدم رکھتے ہی شائقین میں جگہ بنانے میں کامیاب ہونے والے نئے گلوکاروں میں پشتو کی نوجوان گلوکارہ ثنا تاجک بھی ہیں، جنہیں موسیقی کی دنیا میں آئے ہوئے محض 2 سال کا عرصہ ہوا ہے۔ثنا تاجک کا تعلق ماضی میں شورش زدہ علاقوں میں شمار ہونے والے لوئر دیر سے ہے اور انہوں نے 2017 میں بطور گلوکارہ اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔’بی بی سی اردو‘ سے بات کرتے ہوئے ثنا تاجک نے بتایا کہ اگر وہ گلوکارہ نہ بنتیں تو آج ان کی شادی کردی گئی ہوتی اور وہ اس وقت اپنے خاندان کو سنبھال رہی ہوتیں۔ثنا تاجک نے وضاحت کی کہ جس علاقے سے ان کا تعلق ہے، وہاں لڑکیوں کی جلد شادی کی جاتی ہے اور میٹرک کرنے کے بعد لڑکیوں کو بیاہ دیا جاتا ہے۔موسیقی میں اپنی دلچسپی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ثنا تاجک کا کہنا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی موسیقی میں دلچسپی تھی اور انہوں نے اس کا اظہار اپنے والدین سے کیا۔انہوں نے اعتراف کیا کہ ابتدائی طور پر انہیں کچھ مشکلات پیش آئیں، تاہم وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ سب کچھ ٹھیک ہوتا گیاانہوں نے پہلی بار ٹی وی پر اپنے جلوہ گر ہونے کے وقت کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب وہ پہلی بار ٹی وی کی

اسکرین پر نظر آئیں تو انہیں ایسا لگا کہ قیامت آگئی ہو‘۔ثنا تاجک نے خیبرپختونخوا میں خواتین گلوکاراؤں کو قتل کیے جانے کے واقعات پر بات کرتے ہوئے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہیں صرف گلوکاری کرنے کی وجہ سے قتل کیا جاتا ہے۔ثنا تاجک کے مطابق خیبرپختونخوا میں بعض لڑکیوں کو اپنی غلطیوں کی وجہ سے بھی قتل کیا جاتا ہے۔ثنا تاجک نے 2017 سے کیریئر کا آغاز کیا، تاہم انہوں نے پہلا گانا ’دیدن‘ 2018 میں ریلیز کیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا۔ثنا تاجک عید اور نئے سال کے موقع سمیت دیگر اہم مواقع پر گانے ریلیز کرتی ہیں، جب کہ مختلف میوزک فیسٹیول میں پرفارمنس کرنے سمیت پشتو زبان کے ٹی وی چینلز پر بھی گلوکارہ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ثنا تاجک سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور مداحوں سے اپنی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں۔

Comments...
Advertisement


Follow on Twitter

Popular Posts
GET BTC Visit our youtube channel

GET BTC Visit our youtube channel

Views 27 | 26-11-2024
Your feedback is important for us, contact us for any queries.