Speaking against the state
Posted By: Akram on 11-06-2019 | 07:54:03Category: Political Videos, Newsریاست کے خلاف تحریک تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا
پشاور (نیوزڈیسک) : ریاست کے خلاف تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ریاست مخالف تقریر کرنے پر گلالئی اسماعیل کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گلالئی اسماعیل کو کورال پولیس نے پشاور سے گرفتار کیا۔ گلالئی اسماعیل پر دہشتگردی کی دفعات کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی
آر اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ایس ایچ او سیف اللہ کی مدعیت میں درج کی گئی ۔ ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئیں۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ کچھ لوگ ترامڑی چوک پر بچی کی لاش رکھ کر احتجاج کر رہے تھے کہ پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کی رہنما گلالئی اسماعیل بھی خطاب کے لئے پہنچ گئیں۔ اس موقع پر گلالئی اسماعیل نے ریاست اور فوج کے خلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ استعال کیے۔ گلالئی اسماعیل نے پشتونوں کو لسانی بنیاد پر ریاست کے خلاف بغاوت کرنے اور اُکسانے کی کوشش کی۔ مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 124 اے، 153 اور 500 اے کی دفعات بھی لگائی گئی تھیں۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 بھی لگائی گئی ۔

Hafiz Naeem-ur-Rehman’s Important Address in Islamabad
Should New Provinces Be Created? Balochistan Chief Minister’s Major Statement
England Defeats Pakistan by 8 Wickets to Complete 3-0 Whitewash
Oil Crisis Deepens: Prime Minister Takes Important Decision
Pm Shahbaz Sharif & Saudi Prince Muhamamd Bin Salman Hold Important
TRUMP SAYS NO TO SAUDIA ARABIA












