Police got confused - Read Now In Urdu
Posted By: Ahmed on 11-06-2019 | 07:54:48Category: Political Videos, Newsشیری رحمان پولیس پر برہم ہو گئیں
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اور سینیٹر شیری رحمان پولیس اہلکار پر برہم ہو گئیں۔اپنے قائد آصف علی زرداری کی گرفتاری کے بعد وہ سڑک پر آئیں اور پولییس اہلکاروں پر برس پڑیں،شیری رحمان نے کہا کہ آخر کس وجہ سے یہ سڑکیں بلاک کی ہوئیں ہیں۔اس موقع پر شیری رحمان نے تلخ لہجہ اپناتے ہوئے ایک پولیس اہلکار سے
سوال کیا کہ آخر آپکی اتنی باچھیں کیوں کھل رہی ہیں۔ ؟شیری رحمان نے مزید کہا کہ آخر شرم کیوں نہیں آ رہی آپکو۔کس نے آرڈر دیا آپکو ۔کوئی افسر یہاں موجود نہیں۔اس موقع پر پیپلز پارٹی کے ایک رہنما نے پولیس اہلکاروں کو یہ بھی کہا کہ اسی پولیس نے اپکی تنخواہیں بڑھائیں۔۔خیال رہے کہ سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداریاپنی ہمشیرہفریال تالپور کے ہمراہ آج اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پیش ہوئے تھے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ڈپٹی پراسیکیوٹرنیب سردارمظفر اور اسپشل پراسیکیوٹرجہانزیب بروانا پیش ہوئے جبکہ آصف زرداری کی جانب سے فاروق ایچ نائیک عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کی جانب سےاسپیشل پراسیکیوٹر جہانزیب بروانا نے دلائل دئے۔ جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ نیب نے مکمل طور پر دلائل دئے، کوئی چیز رہ گئی ہے توعدالت کو بتایا جائے جبکہ نیب کے تفتیشی افسر مکمل ریکارڈ کے ساتھ عدالت میں پیش
ہوئے۔ نیب کے وکیل کی جانب سے دلائل مکمل ہونے پر آصف زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے جوابی دلائل دئے جس میں اُن کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کا براہ راست اکاؤنٹس کھلوانے کا تعلق نہیں ہے۔ نیب کا روزانہ کی بنیاد پر آصف زرداری کے خلاف آپریشن جاری ہے، پہلے جواب الجواب کے ساتھ دستاویزات دیئے ہیں، جعلی اکاؤنٹ کھولنے کی حد تکآصف زرداری ملزم نہیں ہیں۔ وکیل فاروق ایچ نائیک نے چئیرمین نیب کی آئینی اختیارات پڑھ کر سناتے ہوئے کہا چئیرمین نیب آرڈیننس 26 کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کرسکتا، چئیرمین نیب کے پاس سپلیمنٹری ریفرنس کا اختیار نہیں ، آصف زرداری کو اس موقع پرگرفتار نہ انکوائری کی جاسکتی ہے۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












