Establish Governorate in Sindh, People will give inspiration,
Posted By: Akram on 11-06-2019 | 18:27:59Category: Political Videos, Newsسندھ میں گورنرراج لگاؤ، عوام حشرکر دیں گے، بلاول بھٹو
اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ میں گورنرراج لگاؤ، عوام حشرکردیں گے، سندھ حکومت کیخلاف پہلے دن سے سازش ہو رہی ہے، وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کے خلاف روز اول سے سازش ہو
رہی ہے۔ ابھی جے آئی ٹی رپورٹ بھی مکمل نہیں ہوئی تھی تو سندھ حکومت گرانے کی باتیں ہو رہی تھیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ وفاقی حکومت سازش کر کے سندھ حکومت گرانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سندھ میں گورنر راج لگانے کا خواب پورا کر لے۔ پھر دیکھیں گے عوام آپ کا کیا حشر کرتی ہے۔ مزید برآں پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے سردار اختر مینگل نے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ سردار ختر مینگل نے بلاول بھٹو زر داری سے مکالمہ کیا کہ سابق صدر آصف زرداری کی گرفتاری پر اظہار یکجہتی کے لئے آپ کے پاس آیا ہوں۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یکجہتی پر سردار اختر مینگل سے اظہار تشکر کیا ۔ بلاول بھٹو زر داری نے کہاکہ حکومت 10 ماہ میں بی این پی کے چھ نکات پر عمل درآمد نہیں کرسکی۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی بی این پی کے چھ نکات کو بالکل درست سمجھتی ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اس بات کا بخوبی احساس ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ہمیشہ حق تلفی کی گئی ہے، بلوچستان کے عوام کے زخموں کا مداوا کئے بغیر ملکی
ترقی کا ہر تصور ناپائیدار ہوگا۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی نے آغاز حقوق بلوچستان دے کر بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کی ابتدا کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ بدقسمتی سے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے بلوچ عوام کو حقوق کی فراہمی کے سلسلے کو آئندہ حکومتوں نے روک دیا۔

Perth Scorchers win Australian cricket league Big Bash title
Horrific traffic accident in Chagai, 7 people killed, 4 injured
Gold exceeded $5,000 for the first time in history.
Supreme Court rules in tenancy case, heirs automatically considered owners after owner's death
Punjab Chief Minister Maryam Nawaz Sharif has approved the establishment of stroke management centers in every district.
The Pakistan Stock Exchange is on a bullish trend, with the 100 index crossing the highest level of 191,000 points for the first time.












