How many years will Imran Khan PM?
Posted By: Akbar on 11-06-2019 | 18:29:42Category: Political Videos, Newsعمران خان کتنے سال وزیراعظم رہیں گے؟ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد بڑی پیشنگوئی کر دی گئی
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی بجٹ 2019-20 قومی اسمبلیمیں 70 کھرب 22 ارب روپے بجٹ پیش کردیا گیا ہے۔ بجٹ پیش کیے جانے کے بعد ماضی میں بہت سی درست پیشنگویاں کرنے والے عالمی شہرت یافتہ ماہرِ علمِ فلکیات ایم شہزاد خان ایڈووکیٹ نے عمران خان کے بارے میں بڑی پیشنگوئی کی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ پامسٹ اور ماہرِ علم فلکیات ایڈوکیٹ ایم
شہزاد خان نے عمران خان کی وزارت عظمیٰ کے حوالے سے پشین گوئی کرتے ہوئے بتایا ہے کہ علم فلکیات کے مطابق اس وقت چئیرمین پاکستان تحریک انصاف وزیراعظم عمران خان ’’راج یوگ ‘‘ کے حصار میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلکیات کی زبان میں جس شخص کی کنڈلی میں ’’راج یوگ‘‘ ہو وہ اسے بادشاہ اور انتہائی طاقت فراہم کرتا ہے، انہوں نے پشین گوئی کی ہے کہ عمران خان اگلے 10 سال تک پاکستان کے وزیر اعظم رہیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے پہلے راج یوگ کے حصار میں رہنے والی مشہور شخصیات میں شہباز شریف، افغان صدر حامد کرزئی، امریکی صدورجارج بش، جنرل (ر) پرویز مشرف، باراک اوباما، بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ اوربنگلہ دیشی وزیر اعظم حسینہ واجد سمیت کئی دوسرے لوگ شامل ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے پہلے ایڈووکیٹ شہزاد خان کئی پشینگوئیاں کر چکے ہیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں۔انہوں نے 11 جولائی 2017 کو کو پشین گوئی کی تھی کہ نواز شریف نااہل ہو جائیں گے جبکہ 26 اپریل 2018 کو جب سب لوگ الیکشن 2018 کے بروقت انعقاد کے حوالے سے شکوک و شبہات کا شکار تھے تب انہوں نے
پشینگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن اپنی مقررہ تاریخ اور بروقت ہوں گے اور پھر ایسا ہی ہوا تھا اب انہوں نے پیشنگوئی کی ہے کہ عمران خان اگلے 10سال تک پاکستان کے وزیراعظم رہیں گے۔

Israel launches airstrikes on Lebanon, killing 6
UN Security Council passes resolution to stop Iran's attacks on neighboring countries
Possible date of Eid-ul-Fitr revealed in Pakistan
Iran continues missile attacks on Israel, injuring more than 200 Israelis
Father was martyred while reciting the Holy Quran on the 10th of Ramadan, Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei
Eid holidays announced in another Gulf country












