Prime Minister Imran Khan will address the nation tonight
Posted By: Kabira on 11-06-2019 | 18:32:30Category: Political Videos, Newsوزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے
اسلام آباد (نیوزڈیسک) : وزیراعظم عمران خان آج رات قوم سے خطاب کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آج رات قوم سے خطاب کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان سوا نو بجے قوم سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم عمران خان نئے مالی سال کے بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔ جبکہ ملک کی موجودہ معاشی صورتحال پر بھی قوم سے
بات کریں گے۔ خیال رہے کہ موجودہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف کے وزیرِ مملکت برائے ریونیو حماد اظہر اپنی حکومت کا پہلا سالانہ بجٹ پیش کیا۔ قومی اسمبلی میں تاحال بجٹ تقریر جاری ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے پہلے بجٹ کا حجم 67 کھرب روپے رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی کاموں کے لیے 1800 ارب روپے مختص کیے گئے جبکہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف 550 ارب رکھا گیا ہے۔ وفاقی بجٹ کا خسارہ 3560ارب روپے ہوگا۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











