Sea Storm is not a threat to hit the north coast of Pakistan
Posted By: Kabira on 12-06-2019 | 07:18:07Category: Political Videos, Newsسمندری طوفان وایو شمال کے پاکستانی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا خطرہ نہیں، محکمہ موسمیات
کراچی (نیوز ڈیسک ) بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان وایو شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے، بھارتی ساحلی علاقے گجرات سے ٹکرانے کے بعد شدت میں کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں۔وایو نامی سمندری طوفان بننے کے بعد پہلے مرحلے میں ہے۔ طوفان 1150 کلو میٹر
دور پاکستان کے جنوب میں موجود ہے۔ چیف میٹرولوجسٹ عبدالرشید کے مطابق پاکستان کی ساحلی پٹی کو طوفان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔بحیرہ عرب میں بننے والا سمندری طوفان شمال بھارتی گجرات کی جانب بڑھ رہا ہے۔ بھارتی گجرات سے ٹکرانے کے بعد اسکی شدت میں کمی کا امکان ہے، اگر وایو کا رخ شمال کی جانب ہی رہا تو سندھ کے جنوب اور جنوب مشرقی علاقے متاثر ہوسکتے ہیں۔ بدین، ٹھٹھہ اور دیگر ساحلی پٹی میں تیز ہواوں کے ساتھ بارش بھی ہو سکتی ہے۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












