Passing budget was extremely difficult for the government
Posted By: Akram on 12-06-2019 | 07:19:24Category: Political Videos, Newsبجٹ پاس کروانا حکومت کے لئے انتہائی مشکل ہوگیا، اتحادی جماعت نے ’بغاوت‘ کا اعلان کردیا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی مینگل) کے سردار محمد اختر مینگل نے اشارہ دیا ہے کہ ان کی جماعت بجٹ کی منظوری کیلئے ووٹ نہیں دے گی۔ روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ بجٹ میں بلوچستان کیلئے کوئی ٹھوس چیز مختص نہیں کی گئی اور اس لئے یہ بجٹ ان کی جماعت کے ووٹوں کے میرٹ پر پورا نہیں اترتا۔ انہوں نے کہا کہ
ان کی جماعت نہ صرف بجٹ بلکہ حکومتی رویے سے بھی مایوس ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت نے ان کی جماعت کے ساتھ 6 نکاتی معاہدہ کیا تھا، اس معاہدے پر عملدرآمد کیلئے جو کمیٹی تشکیل دی گئی وہ بدقسمتی سے تاخیر سے اور جلد بازی میں تشکیل دی گئی، جلدبازی میں کی گئی کوئی بھی چیز مقاصد حاصل نہیں کر پاتی۔ جب اختر مینگل کو یاد دہانی کرائی گئی کہ ان کی جماعت کا پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدہ اگست میں ختم ہونے والا ہے تو انہوں نے کہا کہ معاہدہ کوئی پاسپورٹ نہیں کہ اس کی معیاد کسی طے شدہ تاریخ پر ختم ہو جائے۔ اخباری ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بی این پی مینگل نے شرکت نہیں کی۔ بی این پی مینگل آج کل اسمبلی میں آزاد گروپ کی حیثیت سے بیٹھتی ہے اور اکثر امور پر اپوزیشن کا ساتھ دیتی ہے۔ گزشتہ ماہ وزیراعظم عمران خان اور اختر مینگل کے درمیان ملاقات ہوئی تھی لیکن تعطل تاحال جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں اختر مینگل کا کہنا تھا کہ گمشدہ افراد کے مسئلے پر کسی پیشرفت کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











