PP Party Ke Rahnuma Ke Form House
Posted By: Akram on 12-06-2019 | 21:34:03Category: Political Videos, Newsپیپلزپارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کے فارم ہائوس پر چھاپے کی اطلاعات
حیدر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) نیب ٹیم کی جانب سے پیپلزپارٹی رہنما شرجیل انعام میمن کے فارم ہائوس پر چھاپے کی اطلاعا ت موصول ہوئی ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے گھر پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کے دوران نیب نے فارم ہاؤس کی تلاشی لی جس کے بعد مختلف دستاویزات اور کچھ اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا گیا
ہے۔ نیب کے چھاپے کے دوران کراچی کی ٹیم بھی موجود تھی۔ نیب کے چھاپے کے دوران رقبے کی پیمائش کا کام بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی رہنما شرجیل میمن نے اپنے اثاثہ جات میں اس فارم ہاؤس کو ظاہر نہیں کیا۔ اس فارم ہاؤس کا انکشاف شرجیل میمن کے گرفتار فرنٹ مین سے کی گئی تفتیش کے دوران ہوا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کی ٹیم میں چھ سے سات افراد شامل ہیں۔نیب کی ٹیم چھاپے کے بعد فارم ہاؤس کو سیل بھی کرے گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











