The Meteorological Department cited the cool cool nd to the citizens
Posted By: Akbar on 13-06-2019 | 03:17:36Category: Political Videos, Newsمحکمہ موسمیات نے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی نوید سنادی
اسلام آباد(نیو زڈیسک) ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جڑواں شہروں سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو پنجاب، خیبر پختونخوا کے میدانی علاقے، مشرقی بلوچستان اور سندھ میں
شدید گرمی رہی گی تاہم مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، مردان پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، راولپنڈی، اسلام آباد، گوجرانوالہ ڈویژن ،گلگت بلتستان اور کشمیر کے چند مقامات پر آندھی اور گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ روز بھی ملک بھر میں شدید گرمی رہی اور خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں بارش ہوئی۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مالاکنڈ ڈویڑن، کشمیر اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان کے علاقے استور میں 08 ملی میٹر، بگروٹ میں 04 ملی میٹر خیبر پختونخوا کے علاقوں میر کھانی، کالام 03 ملی میٹر، مالم جبہ 02 ملی میٹر، کمشیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں 03 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔اتوار کو سب سے زیادہ گرمی سندھ کے اضلاع جیکب آباد 50 ڈگری سینٹی گریڈ، لاڑکانہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ، بلوچستان کے ضلع تربت میں 49 ڈگری سینٹی گریڈ اور پنجاب کے ضلع بہاولنگر میں بھی 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











