Production Order issued by Hamza Shahbaz and Khawaja Salman Rafiq
Posted By: Joshi on 13-06-2019 | 03:18:24Category: Political Videos, Newsحمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری
لاہور:پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور مسلم لیگ (ن)کے رہنماءخواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے گئے۔ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے فوری بعد مسلم لیگ (ن )نے بجٹ اجلاس کیلئےاسپیکر پنجاب اسمبلی کو درخواست دی تھی کہ حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں ۔جس پراسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے پروڈکشن آرڈر جاری کردیئے ،
پروڈکشن آرڈر بجٹ اجلاس میں شرکت کیلئے جاری کئے گئے۔اسپیکر کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رکنپنجااسمبلخواجہسلمان رفیق کے بھی پروڈکشن آرڈر جاری کئے گئے ہیں۔پروڈکشن آرڈر میں ہدایت کی گئی کہ بجٹ سیشن میں ہر روز اجلاس کی کارروائی سے پہلے دونوں ارکان اسمبلی کی حاضری کو یقینی بنایا جائے۔حمزہ شہباز اور سلمان رفیق آج سے شروع ہونے والے بجٹ اجلاس میں شرکت کریں گئے، پنجاب اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس سہ پہر تین بجے شروع ہوگا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت کئے جائیں گے،سرکاری کارروائی میں پنجاب کھل پنچایت آرڈیننس اور پنجاب لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس پیش کئے جائیں گے۔اجلاس میں پنجاب زکوۃ وعشر کا ترمیمی بل پیش ہوگا جبکہ پنجاب جوڈیشل اکیڈمی 16-2015اور پنجاب پبلک سروس کمیشن 2017کی سالانہ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











