Secret wife and that too Air Hostess
Posted By: Akram on 14-06-2019 | 07:28:29Category: Political Videos, Newsخفیہ بیوی اور وہ بھی ائیر ہوسٹس۔۔۔۔ بھارت میں ایک شہری نے اپنی روٹھی بیوی کو منانے کے لیے ایسا کام کر ڈالا کہ بیچارے کو عمر قید کی سزا ہو گئی
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت کے شہر احمد آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے برجو سالا نامی شخص کو سن 2017 میں جیٹ ائیر ویز کی ممبئی سے دہلی جانے والی پرواز کے ٹائلٹ میں ایک دھمکی آمیز خط رکھنے کے جرم میں عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔
اس خط میں لکھا گیا تھا کہ جہاز میں ایک ہائی جیکر اور دھماکہ خیز مواد موجود تھا۔ خط میں جہاز کے پائلٹوں سے کہا گیا تھا کہ وہ اس طیارے کو پاکستان کے زیر انتظام کشمیر لے جائیں۔ یہ دھمکی آمیز خط ملنے کے بعد جہاز کے عملے نے اس طیارے کو فوری طور پر احمد آباد میں ہی اتار دیا تھا، جہاں بزنس کلاس میں سفر کرنے والے ایک 38 سالہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بھارت میں یہ وہ پہلا ملزم ہے جسے ہوائی جہازوں کی ہائی جیکنگ روکنے کے لیے بنائے گئے نئے اور زیادہ سخت قانون کے تحت سزا سنائی گئی ہے۔ اس قانون کے تحت کسی بھی مجرم کو کم از کم عمر قید یا دوسری صورت میں سزائے موت بھی سنائی جا سکتی ہے۔ عدالت کے جج ایم کے دیو نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ برجو سالا کے اقدام سے مسافروں اور جہاز کے عملے کو ذہنی تناؤ سے گزرنا پڑا۔ سالا کو عدالت نے 50 لاکھ روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی۔ مجرم سالا نے، جو پہلے سے ہی شادی شدہ تھا، جیٹ ایئر ویز کی ایک ہوسٹس سے خفیہ شادی کر رکھی تھی اور وہ اسے ممبئی منتقل ہونے پر مجبور کر رہا تھا جبکہ اس کی یہ دوسری بیوی ممبئی نہیں جانا چاہتی تھی۔ اس شخص نے ہوائی جہاز کو ہائی جیک کرنے کے ایک جھوٹے پلان کے ذریعے متعلقہ فضائی کمپنی کو بدنام کرنے اور اس کی دہلی اور ممبئی کے درمیان پروازیں معطل کروانے کی کوشش کی تھی۔ اس کا خیال تھا کہ ایسا کرنے پر شاید اس کی بیوی کو اپنی نوکری چھوڑنا پڑتی۔ برجو سالا کے وکیل روہیت ورما کے مطابق وہ اپنے مؤکل کو عمر قید کی سزا سنائے جانے کے خلاف اپیل دائر کریں گے۔(ش س م)

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











