Incredible good tidings for the poor citizens
Posted By: Joshi on 15-06-2019 | 09:26:45Category: Political Videos, Newsگرمی سے ستائے شہریوں کیلئے ناقابل یقین خوشخبری
اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) کراچی سمیت دیگر شہروں میں صبح سے ہی گرمی کا زور ہے جب کہ ہیٹ ویو کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی کراچی میں سمندری ہوائیں بند رہیں گی درجہ حرارت 39 سے 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔حیدرآباد سمیت لاڑکانہ، دادو، خیرپور، سکھر اور دیگر شہروں میں بھی شدید گرمی ہے جس کے باعث
شہریوں کا برا حال ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی، حید رآباد، میرپور خاص میں بارش ہو سکتی ہے اس کے علاوہ اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور، سرگودھا، گوجرانوالہ، ملتان اور مالاکنڈ میں بھی بادل برس سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسری جانب کراچی کے مخلتف علاقوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹے سے بڑھ گیا ہے جس سے شہری بے حال ہیں۔حیدرآباد کے بھی مخلتف علاقوں میں بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ جاری ہے شہری راتیں جاگ کر گزار رہے ہیں۔شہریوں کا شکوہ ہے کہ حیسکو کی ہیلپ لائن اور آپریشنز کا عملہ دفاتر میں دستیاب نہیں ہے۔ کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ گرمی کی وجہ سے بجلی کی ڈیمانڈ میں اضافہ ہوا تاہم گیس پریشر میں کمی کے باعث کچھ پلانٹس کی پیداواری صلاحیت متاثر ہے

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











