The NAB references the Quranic interpretation
Posted By: Abid on 15-06-2019 | 09:29:11Category: Political Videos, Newsلاہور (نیوزڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ نیب حوالات میں قرآن پاک کی تفسیر پڑھ رہا ہوں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب اسمبلی کے قائد حزب اختلاف اور ن لیگ کے رہنما شہباز شریف کا کہنا ہے کہ نیب کی حوالات میں قرآن پاک کی تفسیر پڑھ رہا ہوں اور روزانہ کی بنیاد پر تلاوت بھی کرتا ہوں۔حمزہ شہباز شریف کا مزید کہنا
تھا کہ کفن کی کوئی جیب نہیں ہوتی میں کرکپشن کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتقام اور بغض رکھنے والا بالاآخر خود ہی اس میں جل کر راکھ ہو جائے گا۔واضح رہے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی گئی تھیں ،ضمانت مسترد کرنے کاتحریری فیصلہ جاری کردیاگیا، ہائیکورٹ کے 2 رکنی بنچ نے 5صفحات پرمشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔
تحریری فیصلے کے مطابق ملزم نے اپنے خلاف الزامات کی دستاویزات مانگی تھیں‘ملزم نے گرفتاری کی وجوہات ریکارڈکاحصہ بنانے کی استدعاکی تھی، ملزم نے فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کے خط کی نقل فراہمی کی استدعاکی،تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازدستاویزات کی عدم فراہمی کادعویٰ نہیں کرسکتے،حمزہ شہبازکوتمام دستاویزات فراہم کی جاچکی ہیں،ایف ایم یوکے خط کی دستاویزات ملزم کو نہیں دی جاسکتیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم نے آئینی درخواست کے ذریعے ضمانت پررہائی کی استدعاکی،ملزم کے وکلانے دلائل کے بعدضمانت کی درخواستیں واپس لے لیں،فیصلہ میں کہا گیا ہے کہ حمزہ شہبازکی ضمانت کی درخواستیں واپسی کی بنیادپرخارج کی جاتی ہیں۔جب کہ حمزہ شہباز کا حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کاعقل والا خانہ خالی ہے، ہم سب جیل میں ہیں اب تو عمران خان کچھ کردکھائیں۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











