"Pakistan has the opportunity to change its record from India
Posted By: Ahmed on 15-06-2019 | 18:25:58Category: Political Videos, News’’ پاکستان کے پاس موقع ہے کہ بھارت سے اپنا ریکارڈ تبدیل کروالے۔۔۔‘‘ سرفراز احمد کو عمران خان کی طرح کیا کرنا ہوگا؟ بھارتی کرکٹر ہربجھن سنگھ کا پاکستانی کپتان کو شاندار مشورہ
مانچسٹر(نیوز ڈیسک)ہندوستان کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہمیشہ پریشر والا ہوتا ہے ، پاکستان نےفیورٹ انگلینڈ کو ہرایا ہے،اس کوآسان نہیں لیاجاسکتا،پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوا توافسوس کی بات ہوگی،ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان سے بڑا میچ نہ ہوا، نہ
ہوگا، بارش ہوئی تو مزہ خراب ہوجائے گا،سرفرازاحمد کوبڑےمیچ میں عمران خان جیسی کپتانی کرنا ہوگی،پاکستان کےپاس بھی موقع ہےکہ وہ بھارت سے اپنا ریکارڈ تبدیل کردے۔سابق بھارتی سپنر ہربھجن سنگھ کا پاکستانی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مقابلہ ہمیشہ پریشر والا ہوتا ہے، پہلے جب ہم کھیلتے تھے توکافی خطرناک پلیئرز ہوا کرتے تھے تاہم پاکستانی ٹیم اب پہلے جیسی تگڑی نہیں ہے لیکن پاکستان نےفیورٹ انگلینڈ کو ہرایا ہے،اس کوآسان نہیں لیاجاسکتا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان کے پاس ورلڈ کپ میں رہنے کا اچھا موقع ہے،پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوا توافسوس کی بات ہوگی،پاکستان کےپاس بھی موقع ہےکہ وہ بھارت سے اپنا ریکارڈ تبدیل کردے۔ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ میں بھارت پاکستان سے بڑا میچ نہ ہوا، نہ ہوگا،ورلڈکپ کا اصل مزہ پاکستان اور بھارت کے میچ میں ہے۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ محمدعامرپرپاکستان ٹیم کا کافی انحصار ہوگا،عامراچھا پلیئر ہے جبکہ پاکستان کا کوئی بھی کھلاڑی کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتا ہے،پاکستان کے پاس ایسے پلیئرز ہیں جو میچ نکال سکتےہیں،بابراعظم کوکھیلتا دیکھ کرمجھےبہت اچھا لگتا ہے،پاکستانی باؤلرز نے ابتدائی دس پندرہ اوورز میں تین وکٹ لےلیں توپاکستان میچ جیت سکتا ہے تاہم بارش ہوئی تو سارا مزہ خراب ہوجائے گا۔ ہربھجن سنگھ کا کہنا تھا کہ سرفرازاحمد کو ورلڈ کپ کے اس بڑے میچ میں عمران خان جیسی کپتانی کرنا ہوگی۔

PPP walks out of budget session, decides to boycott
Hania Aamir's new video on Asim Azhar's song goes viral on social media
Is good news coming to Neelam Munir's house? Viral video creates a stir
In the budget, we worked for exports and tax system, says Finance Minister
Another increase in the price of gold, how high did it reach per tola?
Expansion of financial facilities in Pakistan, a new journey of public prosperity and economic development












