Maryam Nawaz's decisions get full support of Nawaz Sharif
Posted By: Akram on 16-06-2019 | 00:21:21Category: Political Videos, Newsمریم نواز کے فیصلوں کو نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ، شہباز شریف بھی پیچھے چلنے کو تیار
اسلام آباد(نیوزڈیسک) مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے فیصلوں کو نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ہو رہی ہے۔ میاں شہباز شریف بھی بادل نخواستہ مریم نواز کے پیچھے چلنے کیلئے تیار ہوگئے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین بنانا چاہتے ہیں اور انہیں اس میں مکمل کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنمائوں نے بھی نواز شریف کو یہ باور کرایا ہے کہ مریم نواز ہی آپ کی حقیقی سیاسی جانشین ثابت ہوسکتی ہے۔ میاں شہباز شریف پر انہیں مکمل اعتماد نہیں کیونکہ ان کی پالیسیز نواز شریف کیلئے زہر قاتل ثابت ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں سینئر لیگی رہنمائوں نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں بلاول کو ملاقات کی دعوت دینی بھی زیر بحث رہی ۔ مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اس فیصلے سے مکمل لاعلم رکھا گیا اور بلاول کو دعوت دینے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف کی منشاء سے فیصلہ کیا گیا۔ میاں شہباز شریف نے بادل ناخواستہ اس فیصلے کو قبل کیا۔لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت مکمل طورپر مریم نواز نے اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے اور جلد با دیر میاں شہباز شریف کو لیگی قیادت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔

TikToker Maryam passes away - Breaking News
Punjab Government has approved the Imam Masjid Honorary Card
Court decision - 3 miscellaneous petitions of Iman Mazari and Hadi Ali Chatha rejected
252 bombs defused in Gaza, police report
Broiler meat prices drop while farm eggs prices rise
India vs South Africa, 2nd ODI - Read Cricket News











